احمدآباد:سماجی کارکن کوثرعلی سید نے بی جے پی کے رکن پارلیمان پرویش ورما کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ جو شخص سرعام مسلمانوں کو بائیکاٹ کرنے کی بات کرتا ہے اس کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہئے۔ انہوں نے اس معاملے پر کہا کہ پرویش ورما،انوراگ ٹھاکر جیسے لوگ اس ملک کے لئے دیمک ہیں ۔آئے دن مسلمانوں کے خلاف بھڑکانے کا ماحول پیدا کرتے ہیں. چھوٹی موٹی سیاست میں بی جے بی اور اس کی جیسی دیگر پارٹیاں مسلمانوں کے خلاف ہو رہی ہیں۔ Social Activist on Pravesh Varma
Social Activist on Pravesh Varma سماجی کارکن کوثرعلی سید نے پرویش ورما کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا - بی جے پی رکن پارلیمنٹ پرویش ورما
سماجی کارکن کوثرعلی سید نے بی جے پی کے رکن پارلیمان پرویش ورما کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ جو شخص سرعام مسلمانوں کو بائیکاٹ کرنے کی بات کرتا ہے، اس کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہیے۔ social activist kausar ali syed
یہ بھی پڑھیں:BJP Afraid of Bharat Jodo Yatra بی جے پی بھارت جوڑو یاترا کی کامیابی سے پریشان: کانگریس
ان کا کہنا ہے کہ دراصل مسلمانوں میں کمی ہے۔ہم نے اپنی اہمیت خود کم کی ہے ۔ہمارے پاس کوئی بڑا رہنما نہیں ہے ۔تمام لوگ آپس میں ہی بٹے ہوئے ہیں ۔ہمیں متحد ہونے کی ضرورت ہے ورنہ پرویش ورما جیسے لوگ اقلیتی طبقے کے خلاف بیان بازی کرتے رہے گے ۔سماجی کارکن کوثرعلی سید نے کہا کہ پرویش ورما مسلمانوں کے خلاف بیان بازی کرتے ہیں لیکن انہیں روکا نہیں جاتا ہے۔نوپور شرما ہو یا پرویش ورما حکومت انھیں جیل میں نہیں ڈالتی ہے۔حکومت کی عدم توجہی کے سبب دوسرے لوگوں کی ہمت بڑھ جاتی ہے ۔Social Activist Kausar Ali Syed Demands Action against BJP Leader Pravesh Varma