آنند: بھارتی ریاست گجرات کے ضلع آنند کے سوجیترا تحصیل کے ڈالی گاؤں کے قریب کار، بائک اور آٹو رکشا کے درمیان پیش آئے ایک حادثے میں چھ لوگوں کی موت ہو گئی۔ آٹو میں سوار چار اور بائک پر سوار دو افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی جب کہ کار ڈرائیور ہسپتال میں زیر علاج ہے۔ Six People Died in Anand Road Accident
بتایا جا رہا ہے کہ مرنے والوں میں سے تین کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ پولیس نے بتایا کہ آٹو میں سوار چار افراد اور بائک پر سوار دو افراد کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ کار ڈرائیور کو زخمی حالت میں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ معلومات کے مطابق ایک ہی خاندان کے تین لوگ رکھشا بندھن منا کر گھر واپس جا رہے تھے۔ پولیس افسر ابھیشیک گپتا نے بتایا کہ یہ واقعہ جمعرات کی شام تقریباً 7 بجے پیش آیا۔