احمدآباد: گجرات اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان عنقریب ہونے والا ہے، ایسے میں احمدآباد شہر کی ویجل پور 42 اسمبلی حلقے کے باشندے کس طرح کے امیدواروں کا انتخاب کرنا چاہتے ہیں،ان کے کیا عزائم ہیں،اور موجودہ رکن اسمبلی کشور چوہان کے ذریعہ گزشتہ ساڑھ چار سالوں میں کیا کیا عوامی خدمات انجام دی گئی ہیں ان تمام تر مدعوں کو لے کر ای ٹی وی بھارت کی نمائندہ روشن آرا نے لوگوں خیالات جاننے کی کوشش کی۔ The people of Vijalpura are facing difficulties
Gujarat Assembly Elections 2022 ویجل پور 42 اسمبلی حلقے کے باشندوں کی صورتحال
ویجل پور احمدآباد کا 42واں اسمبلی حلقہ ہے، اور یہ علاقہ گاندھی نگر پالیمانی/ لوک سبھا کا ایک حصہ ہے، اس حلقے میں کل 322129 ووٹرز ہیں جس میں مرد ووٹرز 165689 اور خواتین ووٹرز کی تعداد 156429 ہے، اس کے علاوہ 11 دیگر ووٹرز شامل ہیں۔ 2017 کے گجرات اسمبلی انتخابات میں 69.01 فیصد ووٹ ڈالے گئے تھے۔ The people of Vijalpura are facing difficulties
دراصل ویجل پور احمدآباد کا 42واں اسمبلی حلقہ ہے، اور یہ علاقہ گاندھی نگر پالیمانی/ لوک سبھا کا ایک حصہ ہے، اس حلقے میں کل 322129 ووٹرز ہیں جس میں مرد ووٹرز165689 اور خواتین ووٹرز کی تعداد156429 ہے، اس کے علاوہ 11 دیگر ووٹرز شامل ہیں۔ 2017 کے گجرات اسمبلی انتخابات میں 69.01 فیصد ووٹ ڈالے گئے تھے، وزیرپور اسمبلی حلقے میں بی جے پی کے کشور سنگھ بابو لال چوہان ویجل پور کے رکن اسمبلی بنے، انہوں نے 2012 میں INCکے پٹھان مرتضی خان اکبر خان کو 40000 ووٹوں کے فرق سے شکست دی تھی، 2012 اور 2017 میں بھی کشور سنگھ چوہان ہی ویجل پور کے رکن اسمبلی رہے ہیں، اس لیے اس سیٹ کو بی جے پی کا گڑھ مانا جاتا ہے۔
ای ٹی وی بھارت کی نمائندہ سے بات چیت میں ویجل پور اسمبلی حلقے کے سماجی کارکن اور مختلف پارٹیوں کے حامیوں نے کہا کہ احمدآباد کے ویجل پور اسمبلی حلقے میں مکتم پورہ، جوہاپورہ جیسے علاقوں کا شمار کیا جاتا ہے، جہاں ایک لاکھ سے زائد مسلم ووٹرز رہتے ہیں لیکن ہمیشہ انہیں نظر انداز کیا گیا ہے، یہاں کے رکن اسمبلی کی کشور چوہان ہیں لیکن وہ مسلم علاقوں میں کسی طرح کے کام نہیں کر رہے ہیں، نہ ہی انہوں نے اپنے دس سال کے عرصہ میں کوئی کام مذکورہ علاقوں میں کیا ہے۔
مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے بنیادی سہولیات فراہم کی ہے، لیکن اب تک پانی، گٹر سڑک، سرکاری اسکول، ہاسپٹل کمیونٹی حال گارڈن جیسے مسائل حل نہیں ہوئے، بارش کے موسم میں اس علاقہ کی صورتحال ابتر ہوجاتی ہے، سڑکیں خستہ حال ہیں، یہاں کے اسکولز کی صورتحال بھی ناگفتہ بہ ہے، بچوں سے اسکول صفائی کرائی جاتی ہے ہے، یہاں فلائی اوور بریج بنانے کا منصوبہ بن چکا ہے، لیکن اب تک فلائی اوور بریج بنانے کا کام نہیں شروع ہوا ہے۔جس کی وجہ سے لوگوں کو ٹرافک کے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
لوگوں نے مزید کہا کہ جوہا پورا کے قریب ہی پالڈی واسنا جیسے سے خوبصورت علاقے ہیں جہاں ہاں کارپوریشن نے اور ایم ایل ایز نے خوب خرچ کیا ہے ، لیکن احمد آباد کے جوہاپورا علاقے میں کسی طرح کا کام نہیں کیا گیا یہاں کے لوگوں کے ساتھ سوتیلا سلوک کیا جاتا ہے،
مزید پڑھیں:Gujarat Election: پرشانت کشور500 ارکان پر مشتمل ٹیم کے ساتھ گجرات پہنچے
انہوں نے کہا کہ ایسے میں ہم ایسا امیدوار چاہتے ہیں کہ جو ہمارے لئے کام کرے، ہمارے مسائل کو حل کرے، عوام کے لیے کام کرے نہ کہ اقتدار میں آنے کے بعد لوگوں کو نظر انداز کرے،اس لئے بی جے پی، کانگریس، یاعام آدمی پارٹی ہو یا آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین جو عوام کے لئے بہتر ہوگا انہیں کے حق میں ووٹ ڈالے جائیں گے۔