احمد آباد: گجرات میں آئندہ ہونے والے اسمبلی انتخابات کے پیشِ نظر احمدآباد سرکٹ ہاؤس میں اسٹوڈنٹ اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا گجرات (SIO) کی جانب سے اسٹوڈنٹ پارلیمنٹ کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں طلبا کے کئی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ SIO Gujarat organizes Student Parliament in ahmedabad
SIO Gujarat Student Parliament ایس آئی او گجرات کی جانب سے اسٹوڈنٹ پارلیمنٹ کا اہتمام - ایس آئی او گجرات کے صدر جاوید قریشی
گجرات اسٹوڈنٹ اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا (SIO) کی جانب سے احمدآباد سرکٹ ہاؤس میں اسٹوڈنٹ پارلیمنٹ کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں پرائمری ایجوکیشن کے مسائل سے لیکر طلباء کے دیگر مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ Gujarat Assembly elections 2022

مزید پڑھیں:ایس آئی او نے کووڈ ریلیف ٹاسک فورس کا آغاز کیا
اس دوران طالبہ آسمہ نے کہا کہ 'اسکولوں میں تعلیم حاصل کرنے والی لڑکیوں کے بھی بہت سے مسائل ہیں۔ جس کی وجہ سے لڑکیاں ڈراپ آؤٹ کا شکار ہو جاتی ہیں۔ اس ڈراپ کی شرھ کو کم کرنے کے لئے لڑکیوں کے لئے بہترین تعلیم کے مواقع فراہم کیے جائیں۔ لڑکیوں کے لیے ٹرانسپورٹیشن کے مسائل کو حل کئے جائیں ان کی تحفظ کے لئے بھی اقدامات اٹھائے جائیں۔ ان تمام ایشوز پر آسمہ نے اسٹوڈنٹ پارلیمنٹ میں اپنی بات رکھی اور امید ظاہر کی کہ رواں برس انتخابات میں اس پر غور و خوض کیا جائے گا۔