اردو

urdu

ETV Bharat / state

سنگاپور ایئر لائنس کی احمدآباد سے پرواز شروع - undefined

سنگاپورایئرلائنس نے آئندہ یکم فروری سے احمدآباد سے سنگاپور کے لیے پرواز شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

Singapore Airlines to start ahmedabad-Singapore route
سنگاپورایئرلائنس احمدآباد سے پرواز شروع کرے گی

By

Published : Jan 13, 2020, 7:04 PM IST

ایئرلائن کے مطابق اس روٹ پر یکم فروری سے وہ ہفتے میں چھ پروازیں شروع کرے گی۔ بدھ کے علاوہ دیگر ہر دن اس پرواز کی سہولت مہیا ہوگی۔ اس کا منصوبہ 29 مارچ سے یومیہ پرواز شروع کرنے کا ہے۔ اس نے بتایاکہ احمدآباد۔سنگاپور روٹ پر وہ ایئربس اے 350۔900 طیاروں کا آپریشن کرے گی۔ یہ پہلا موقع ہے جب کوئی کمپنی احمدآباد سے وسطی دوری کا طیارہ اے350۔900 کا آپریشن شروع کر رہی ہے۔

علاوہ ازیں 29 مارچ سے وہ کولکاتا سے پروازوں کی ہفتہ وار تعداد چار سے بڑھا کر پانچ کر رہی ہے جبکہ اس کی یونٹ سِلک ایئر کولکاتا سے اپنی تینوں پروازیں بند کرے گی۔

اس کے ساتھ ہی کمپنی نے احمدآباد سے سنگاپور کے لیے محدود میعاد کے سیل کا اعلان بھی کیا ہے۔ اس سیل کے تحت اکنامی کٹیگری کا ٹکٹ 27700 روپیے میں اور بزنس کٹیگری کا ٹکٹ 68300 روپیے میں موجود ہے۔ ٹکٹوں کی فروخت 10 جنوری سے شروع ہوکر 09 فروری تک جاری رہے گی۔ اس کے تحت جنوری 2021 تک کے سفر کے ٹکٹ بک کروائے جا سکیں گے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details