احمد آباد: اس سال رام نومی کے موقع ملک کے کئی حصوں میں تشدد ہوا۔ وہیں گجرات کے وڈودرا اور اونا میں بھی پتھراؤ کے واقعات پیش آئے جس کے بعد حالات کشیدہ ہوگئے۔ گجرات کے گیر سومناتھ کے اونا میں رام نومی کا جلوس نکالا گیا جس میں تقریبا 30 ہزار افراد شامل ہوئے اس موقع پر اونا کے تری کون باغ میں ہندو برادری کی جانب سے ایک دھرم سبھا کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں کاجل ہندوستانی نے ایک متنازع بیان دیا۔ جس کے بعد مسلم برادری کے لوگوں نے اس متنازع بیان کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔ اونا میں رام نومی کی رات کو کاجل ہندوستانی کی اشتعال انگیز تقریر کے بعد رات بھر صورت حال کشیدہ رہی اس موقع پر پولیس بھی پورے علاقے میں تعینات رہی۔ پولیس نے متاثرہ علاقوں سے 70 سے زائد شرپسندوں کو فوری طور پر گرفتار کیا اور حالات کو قابو میں کیا جس کے بعد ایک روز اونا شہر مکمل بند رہا اور کل شہر کے ٹاور چوک علاقے میں سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان دوکانیں کھولی گئی۔
Shops Open In Gujarat Una اونا میں تشدد کے بعد سخت حفاظتی انتظامات کے تحت دوکانیں کھول دی گئیں - کاجل ہندوستانی کی اشتعال انگیز تقریر
گجرات کے وڈوردا اور اونا میں رام نومی کے موقع پر حالات کشیدہ رہے، وہیں اونا میں تمام دکانیں بند رہیں جس کے بعد کل سختی حفاظتی انتظامات کے تحت دکانداروں نے دکانیں کھول دی۔
اس معاملے پر اونا شہر کے ایس پی پال شیشما نے بتایا کہ کاجل ہندوستانی کے بیان کے بعد حالات کشیدہ ہوئے۔ جس کے بعد شانتی سمیتی کی میٹنگ کرکے علاقے میں امن قائم کرنے کی کوشش کی گئی۔ ہم نے مسلم برادری کے لوگوں کو بھی کہا کہ اگر آپ ایف آئی آر درج کرانا چاہتے ہیں تو آپ کاجل ہندوستانی کے خلاف مقدمہ درج کریں ہم اس پر کاروائی ضرور کریں گے۔ واضح رہے کہ اشتعال انگیز تقریر کرنے پر کاجل ہندوستانی کے خلاف اونا پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کی گئی ہے اس کی تقریر کی وجہ سے اونا شہر میں تشدد ہوا جس کے بعد پولیس نے شہر میں سخت حفاظتی انتظامات کیے اور 70 سے زائد افراد کو گرفتار کیا۔
یہ بھی پڑھیں : VHP Leader Detained in Hate Speech Case وڈودرا پولس نے وی ایچ پی رہنما روہن شاہ کو حراست میں لیا