احمدآباد کے جمال پور میں واقع شفا ملٹی اسپیشیلیٹی ہوسپیٹل میں آج کارڈیک کیتھترائزیشن لیبوریٹری کا افتتاح Cardiac Laboratory in Shifa Hospital دارالعلوم دیوبند کے سابق وائس چانسلر مولانا غلام محمد وستانوی کے ہاتھو کیا گیا۔
احمدآباد کے جمال پور علاقے میں موجود شفا ملٹی اسپیشیلیٹی پسپتال میں ہر روز ہزاروں کی تعداد میں لوگ مختلف بیماریوں کے علاج کرانے کے غرض سے آتے ہیں۔ خاص طور سے کورونا کے دور میں شفا ہسپتال لوگوں کے علاج میں نمایا کردار ادا کیا، ایسے میں آج کل زیادہ تر لوگ دل کی بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں اس کو دیکھتے ہوئے شفا ہسپتال میں کارڈیک کیتھترائزیشن لیبوریٹری کی شروعات کی گئی۔
اس موقع پر شفا ہاسپیٹل کے مینیجنگ ٹرسٹی افضل میمن نے کہا کہ شفا ہاسپٹل میں جو کارڈیک کیتھترائزیشن لیبوریٹری Cardiac Laboratory in Shifa Hospitalبنائی گئی ہے اس کا افتتاح کرنے کے لئے مولانا غلام محمد وستانوی کو مدعو کیا گیا ہے اور انہوں نے تمام مشینوں کو دیکھ کر دعائیں کی ہے۔