اردو

urdu

ETV Bharat / state

عیدالاضحیٰ  سے متعلق جاری نوٹیفکیشن پر مسلم سماجی کارکن کا ردعمل - گجرات کی خبریں

عیدالاضحیٰ کے پیش نظر احمدآباد پولس کمشنر نے ایک نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے جس کی وجہ سے لوگ الجھن کا شکار نظر آ رہے ہیں۔

عیدالضحی نوٹیفیکیشن پر شمشاد خان پٹھان کا بیان
عیدالضحی نوٹیفیکیشن پر شمشاد خان پٹھان کا بیان

By

Published : Jul 28, 2020, 5:57 AM IST

Updated : Jul 28, 2020, 9:44 AM IST

گجرات ہائی کورٹ کے وکیل اور الپ سنکھیک ادھیکار منچکے کنوینر شمشاد خان پٹھان نے کہا کہ تہواروں اور عید الاضحیٰ کے موقع پر ہر سال قربانی کا نوٹیفکیشن احمد آباد پولیس کی طرف سے جاری کیا جاتا ہے لیکن یہ نوٹیفکیشن ہر سال سے مختلف ہے۔

شمشاد خان پٹھان، کنوینر، الپ سنکھیک ادھیکار منچ گجرات

چند لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ نوٹیفکیشن کے آنے کے بعد اس سال احمد آباد میں قربانی کرنا مشکل ہوگیا ہے یا قربانی پر پابندی لگائی گئی ہے جوکہ بالکل غلط ہے، قربانی کرنے میں ایسی کوئی پابندی نہیں ہے ہاں یہ ضرور ہے کہ قربانی کرنے کی شرائط ہوتی ہے ان میں کچھ حد تک تبدیلی کی گئی ہے

عید الاضحی کی نماز میں بھی سوشیل ڈیسٹنسنگ کا خیال رکھنا ہوگا مسجد میں لوگوں کے آنے اور جانے کا راستہ الگ الگ ہو اور فاصلے کے ساتھ نماز کا اہتمام کیا جائے۔

اس نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ عید کے تہوار پہ بڑے پیمانے پر نماز پڑھنے کے لیے لوگ باہر نکلتے ہیں اور نماز عید گاہ و مسجدوں میں ادا کرتے ہیں لیکن اس وقت مسلم طبقہ کو یہ دھیان رکھنا ہوگا کہ عیدگاہ اور مسجدوں میں نماز پڑھنے کے دوران ماسک کا استعمال کریں اور فاصلوں پر نماز ادا کریں۔

شمشاد خان نے بتایا کہ نوٹیفیکیشن میں یہ بھی لکھا ہے کہ بقرعید پر جلوس نکالے جاتے ہیں لیکن عید الاضحی و عید الفطر پر کسی طرح کا کوئی جلوس پورے بھارت میں کہیں بھی نکالا نہیں جاتا ہے۔

جن جانوروں کی قربانی جائز ہے ان سبھی جانوروں کی قربانی کر سکتے ہیں لیکن قربانی اس طرح سے کی جائے کہ جانوروں کا خون راستوں پر نہ آئے اور اس جگہ قربانی نہ کریں جہاں عام لوگ اسے دیکھ سکیں۔

اس نوٹیفیکیشن میں کہیں پر بھی قربانی کرنے پر کسی طرح کی کوئی پابندی عائد نہیں کی گئی ہے احتیاط کرنے کی بات بالکل کی گئی ہے۔

Last Updated : Jul 28, 2020, 9:44 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details