احمدآباد: ریاست گجرات کےاحمدآباد میں سلائی کا کام کرنے والے کی بیٹی شیخ یاسمین بانو عظمت علی نے ہندی میڈیم سے 99.88 پرسنٹائل حاصل کرتے ہوئے ریاست کا نام روشن کیا۔ اس تعلق سے یاسمین بانو سے ای ٹی وی بھارت نمائندہ روشن آرا نے ایکسکلوژیو بات چیت کی۔ اس دوران یاسمین بانو نے بتایا کہ میں نے سیٹھ سی ایل ہندی ہائی اسکول احمدآباد سے بارہویں تک کی تعلیم حاصل کی ہے۔ میرا رزلٹ 99.88 پرسنٹائل اور 92% حاصل ہوئے ہیں میں پجاری کی چال گومتی پور میں رہتی ہوں اور میرے پاپا ٹیلر ہیں۔ سلائی کام گھر پر ہی کرتے ہیں۔ میرے پانچ بھائی بہن ہیں۔ سب کو میرے والد اچھی تعلیم و تربیت دے رہے ہیں۔
شیخ یاسمین بانو نے مزید کہا کہ ہم غریب ہیں لیکن پڑھائی میں امیر ہیں۔ ہمیں بچپن سے پڑھائی کا کافی شوق تھا اور ہندی میڈیم میں ہی میرا ایڈمیشن ہوا اس کے باوجود میں نے ہر طرح سے محنت کی۔ میں ہندی کو زندہ رکھنا چاہتی ہوں اور اب میں گریجویشن کرکے یو پی ایس سی کی تیاری کرتے ہوئے یوپی ایس سی میں کامیاب ہونا چاہتی ہوں۔ میں نے یو پی ایس سی کلیئر کرنے کا گول بنا لیا ہے۔ اس کے لیے میں ہر طرح سے محنت کرنے میں ابھی سے مصروف ہو گئی ہوں۔ وہیں یاسمین بانو کے والد عظمت علی نے بتایا کہ آج میں بہت خوش ہوں۔ میری بچی نے اتنا بہترین رزلٹ حاصل کیا ہے۔ ہم اس کے لیے ہر طرح سے محنت کرتے ہیں۔