خون کا عطیہ کرنے سے بہت سارے لوگوں کی جان بچائی جا سکتی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ دنیا میں کہیں بھی ضرورت مند لوگوں کے لیے خون کی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے بلڈ ڈونر ڈے منایا جاتا ہے۔
عطیہ خون کا عالمی دن: احمدآباد میں بلڈ ڈونیشن کیمپ اسی مقصد کو پورا کرنے کے لیے احمد آباد میں شاہین فاؤنڈیشن نے نے بلڈ ڈونیشن کیمپ کا اہتمام کیا اس کے ساتھ ہیں جڑی بوٹی والا کاڑھا بھی لوگوں میں تقسیم کیا۔جو کورونا وائرس سے بچنے کے لیے سب سے اہم کاڑھا مانا جاتا ہے۔
اس تعلق سے شاہین فاؤنڈیشن کے ٹرسٹی کریم لاکھانی نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے سے لوگ خون دینے سے بھی ڈر رہے ہیں لوگ سوچ رہے ہیں کہ خون دینے کے بعد ان کی ایمیونیٹی کم ہو جائے گی اس کی وجہ سے دینا کم ہو گیا ہے لیکن ہم نے لوگوں میں بیداری پیدا کرتے ہوئے آج بلڈ ڈونیشن کیمپ کا اہتمام کیا سماجی دوری اور حکومت کی گائیڈ لائن پر عمل کرتے ہوئے لوگوں نے اپنے خون کا عطیہ کیا ہے۔
اس کے ساتھ ہی کورونا وائرس کے قہر کے دوران شاہین فاونڈیشن نے لوگوں کی بیش بہا خدمت کی۔ جس کی وجہ سے جمعیت علمائے ہند گجرات کی جانب سے شاہین فاؤنڈیشن کے ٹرسٹی حمید میمن اور ان کی ٹیم کو کورونا واریئرس کی سند سرفراز کیا گیا۔
تاہم اس موقع پر خون کا عطیہ کرنے لوگوں نے خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ ہمارے خون سے کسی انسان کی جان بچتی ہے تو یہ ہمارے لیے ثواب کا کام ہے اور ہمیشہ ہم خون کا عطیہ کرتے رہیں گے۔ تاکہ کسی کی بھی خون کی کمی کے سبب اس کی زندگی بچ جائے۔