اردو

urdu

ETV Bharat / state

احمد آباد: شاہ عالم سرکار کا 562 واں عرس منسوخ

نئے سال کی شروعات ہونے کے باوجود کوروناوائرس کا خطرہ کم نہیں ہو رہا اور گجرات میں کورونا وائرس سے اب تک 2 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں۔ ایسے میں اس وبا کا اثر گجرات کے مشہور ولی حضرات شاہ عالمؒ کے عرس پر بھی پڑ رہا ہے۔

shah alam sarkar urs cancel due to coronavirus in ahmedabad
شاہ عالم سرکار کا 562 واں عرس منسوخ

By

Published : Jan 14, 2021, 4:00 PM IST

حضرت شاہ عالم سرکار ٹرسٹ کے ٹرسٹی سید عبد مناف باپو میاں بخاری نےپریس کانفرنس کرکےشاہ عالم سرکار کے 562 ویں عرس کی منسوخی کی جانکاری دی۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کے سبب بڑی تعداد میں عوام متاثر اور ہلاک ہو چکے ہیں۔

دیکھیں ویڈیو

اس وبا نے پوری دنیا میں تباہی مچائی ہے۔ گزشتہ سال کورونا وائرس کے سبب تہواروں کو نہیں منایا گیا۔ اس سال بھی کورونا وائرس اور حکومت کی گائیڈ لائن پر عمل کرتے ہوئے احمدآباد میں موجود حضرت شاہ عالم سرکار کے 562 واں عرس کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔

اس سال بےحد سادگی سے عرس کے موقع پر صندل کی رسم شاہ عالم درگاہ کے سجادہ نشین اور ٹرسٹی حضرات کریں گے۔

شاہ عالم سرکار کا 562 واں عرس منسوخ

اس تعلق سے شاہ عالم درگاہ کے خادم صوبہ خان پٹھان نے کہا کہ سال 2021 کے شروعات ہونے کے باوجود کوروناوائرس کا خطرہ کم نہیں ہوا۔ اس مہلک بیماری سے حفاظت رکھنے اور حکومت کی گائیڈ لائن پر عمل کرتے ہوئے شاہ عالم درگاہ کے ٹرسٹیوں نے اس سال شاہ عالم سرکار کا 562 واں عرس منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس کے ساتھ ہی لڈو تقسیم کرنے کی روایت کو بھی اس سال منسوخ کیا گیا ہے لوگ اپنے گھروں میں رہ کر نذر و نیاز عطا کریں۔ ساتھ ہی انہوں نے عقیدت مندوں سے اپیل کی کہ وہ عرس منانے کے لیے درگاہ میں نہ آئیں اور کورونا سے اپنی حفاظت کریں۔

شاہ عالم سرکار کا 562 واں عرس منسوخ

مزید پڑھیں:

احمدآباد: رنگ برنگی پتنگوں کی روایت اور ان کے بنانے کا عمل

واضح ہے کہ ہر سال گجرات کی عظیم اولیاء ہند اور قومی اتحاد کی علامت حضرت سید محمد سراج الدین شاہ عالم کے عرس مبارک کافی دھوم دھام سے منایا جاتا ہے۔ اس موقع پر شاہ عالم درگاہ بڑی خوبصورتی سے سجایا جاتا ہے، عقیدت مندوں کا اژدہام امڈ جاتا ہے اور عقیدت مندوں کو منت کے لڈو بھی ہر روز تقسیم کیا جاتا ہے، تاہم بڑی تعداد میں عقیدت مند درگاہ میں لگے میلے کا لطف بھی اٹھانے بھی پہنچتے ہیں۔ لیکن کورونا وائرس کے پیش نظر شاہ عالم سرکار کا عرس 14 جنوری سے 7 فروری تک منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details