احمد آباد کی شاہ عالم درگاہ احمدآباد: شاہ عالم۔ درگاہ کے خادم خاص صوبہ خان پٹھان نے کہا کہ کل احمد اباد میں انڈیا پاکستان کا میچ ہونے والا ہے۔ اس کو لے کر عام لوگوں میں جوش و خروش پایا جا رہا ہے لیکن میں شاہ علم درگاہ سے اپیل کرتا ہوں کہ میچز ہوتے رہتے ہیں۔ 50 سالوں سے میچ کھیلے جارہے ہیں۔ایک ٹیم جیتی ہے ایک ٹیم ہارتی ہے۔لوگوں کو کھیل سے لطف اندوز ہوناچاہئے۔
انہوں نے کہاکہ کرکٹ میچ ہے اسے ہندو مسلمان ایشو بنانے کی کوشش نا کرے،کسی کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کا کام نا کیا جائے نہ ہی ایسی کوئی خوشیاں منائیں جس سے لوگ برا مان جائے۔سڑکوں پر پٹاخہ نا چھوڑے اور ہیی کسی کو تکلیف پہنچائے۔
شاہ عالم درگاہ کے خادم خاص کے مطابق احمد آباد میں جگہ جگہ شانتی سمیتی کی میٹنگ بھی ہوئی اور پولیس کی طرف سے سخت انتظام کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہندوستان اور پاکستان کا میچ پرامن طریقے سے مکمل ہوجائے اس کے لئے دعا کی۔
یہ بھی پڑھیں:Heart Diseases کارڈیولوجسٹ اور ہارٹ اسپیشلسٹ ڈاکٹر پرینکر سنہا سے خصوصی گفتگو
واضح رہے کہ گزشتہ روز نریندر مودی اسٹیڈیم کو اڑانے کی دھمکی دی گئی تھی۔دھمکی ملنے کے بعد پولیس حرکت میں آگئی اور دھمکی دینے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ہونے والا ہائی وولٹیج میچ کو لے کر سیکیورٹی انتظامات کئے گئے۔