مہاتما گاندھی کے پوتے تشار گاندھی نے احمد آباد کے سابرمتی آشرم میں زائرین کی کتاب میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پیغام پر ناراضگی کا اظہار کیا۔
'ٹرمپ کی گاندھی آشرم میں کوئی دلچسبی نہیں تھی' انہوں نے کہا 'اگر آپ ٹرمپ کو چرخا گھماتے ہوئے دیکھیں تو سامنے نظر آتا ہے کہ چرخا گھمانے میں ان کی کوئی دلچسبی نہیں ہے، اور وہ ویسے ہی فوٹو کے لیے پوز دے رہے تھے'۔
انہوں نے کہا 'ٹرمپ نے آشرم کا دورہ جس مقصد سے کرنا چاہیے تھا اس سے نہیں کیا، اس کے علاوہ جو ویزیٹرس بک تھی، اس کتاب میں بھی گاندھی کے بارے میں کچھ نہیں لکھا۔ اصل میں انہوں نے مودی کا شکریہ ادا کیا'۔
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ، ان کی اہلیہ میلانیہ ٹرمپ اور بیٹی ایوانکا ٹرمپ نے گذشتہ کل احمدآباد کے سابرمتی آشرم کا دورہ کیا تھا۔ جس کے بعد دنیا کے سب سے بڑے کرکٹ میدان میں پہنچ کر لوگوں کو خطاب کیا۔