اردو

urdu

ETV Bharat / state

شام سات تا صبح سات بجے تک باہر نکلنے پر پابندی

گجرات پولیس کے سربراہ شیوانند جھا نے آج کورونا وبا کے دوران لا اینڈ آرڈر اور لاک ڈاؤن کے بارے میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ احمد آباد میں کورونا کے بڑھتے کیسز کی صورتحال کے پیش نظر لاک ڈاؤن کو مزید سختی سے نافذ کرنے کے انتظامات کیے گئے ہیں۔

گجرات پولیس کے سربراہ شیوانند جھا
گجرات پولیس کے سربراہ شیوانند جھا

By

Published : May 3, 2020, 9:07 PM IST

شیوانند جھا نے بتایا کہ احمد آباد کے علاقوں میں کنٹینمنٹ زون بنائے گئے ہیں۔ لہذا دوسرے دیگر ریڈ زون میں بھی بندوبست میں اضافہ کیا گیا ہے جس کے تحت شام سات بجے سے صبح سات بجے تک لوگوں کے باہر نکلنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ راجکوٹ، بوٹاڈ اس وقت آرینج زون میں شامل ہیں لیکن سابقہ ​​صورتحال کے پیش نظر کوئی نئی رعایت نہیں دی گئی ہے، یہاں کوئی نیا دفتر یا دکان نہیں کھلیں گی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ لاک ڈاؤن کے دوران سبزی منڈی میں معاشرتی فاصلے پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ راجکوٹ اور بوٹاڈ میں ریڈ زون کی طرح کام چلائیں گے اور قواعد پر سختی سے عمل کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ انہوں نے بتایا کہ پوربندر میں لوک ڈاؤن پر عمل درآمد کرتے ہوئے پولیس پر حملہ کرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ اس معاملے میں ملزم کو پاسا کے تحت گرفتار کیا گیا ہے اور مزید کارروائی کی جارہی ہے۔ اب تک 47 ملزمان کو بری کردیا گیا ہے۔

شیوانند جھا نے کہا کہ اب تک 1.64 لاکھ ضبط شدہ گاڑیوں کو چھوڑا گیا ہے۔

سی سی ٹی وی کی بنیاد پر 33 مقدمات درج کیے گئے ہیں جبکہ 45 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ سوشل میڈیا پر افواہوں اور غلط معلومات پھیلانے کے لیے مجموعی طور پر 23 اکاؤنٹ بند کیے گئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details