احمدآباد:گجرات کے احمدآباد میں واقع کالوپور دروازے کے قریب بابو لٹھے کی چالی علاقے میں بدھ کے روز احمدآباد میونسپل کارپوریشن کی جانب سے مبینہ تجاوزات کے خلاف کارروائی کی گئی جس میں متعدد مکانوں کو مہندم کردیا گیا۔ اس معاملے پر آج شوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا نے احمدآباد کے میئر کریٹ پرمار سے ملاقات کرکے ایک میمورنڈم سونپا۔ SDPI objected to action of Ahmedabad Municipal Corporation
اس حوالے سے شوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا گجرات کے رکن ارشاد شیخ نے کہا کہ 'کالوپور دروازے کے پاس بابو لٹھے کی چالی علاقے میں برسوں سے لوگ مقیم ہیں اور ان کے پاس اپنے گھروں کے کاغذات بھی ہیں، باوجود اس کے کارپوریشن نے جبراً بلڈوزر چلا دیا جب کہ وہیں موجودہ سندھی مارکیٹ میں کئی عمارتیں غیرقانونی ہیں، ان پر بلڈوزر نہیں چلایا گیا۔ اس حوالے سے ایس ڈی پی آئی کے کارکنان نے میئر سے ملاقات کی اور ایک میمورنڈم سونپ کر ان سے تعاون کی اپیل کی۔