اردو

urdu

ETV Bharat / state

Vadodara Violence Case ایس ڈی پی آئی گجرات کی وڈودرا پولس کمشنر سے ملاقات - sdpi meet commissioner

رام نومی کے دن گجرات کے وڈودرا شہر میں ہوئے تشدد کے معاملے پر سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (SDPI) گجرات کے وفد نے وڈودرا کے پولیس کمشنر اور وڈودرا میں یکطرفہ قانونی کارروائی کا شکار ہونے والے افراد کے خاندان سے ملاقات کی۔ انہوں نے معصوم متاثرین کے اہل خانہ کو مکمل قانونی مدد کی یقین دہانی کی۔

Vadodara Violence Case
Vadodara Violence Case

By

Published : Apr 5, 2023, 4:24 PM IST

وڈودرا:سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا گجرات کے ایک وفد نے وڈودرا کے پولیس کمشنر سے ملاقات کی اور یکطرفہ کارروائی ہونے سے معتلق واقف کروایا۔ اس تعلق سے ایس ڈی پی آئی کے ذمہ دار ایڈووکیٹ طارق منڈلی نے بتایا کہ رام نومی سے تین دن قبل یس ڈی پی آئی نے گجرات پولیس چیف کو تحریری میمورنڈم دیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ گزشتہ سال رام نومی کے موقع پر پتھراؤ کے واقعات پیش آئے تھے، ایسے واقعات کو روکنے کےلیے اقدامات کئے جائیں۔ ان سب کے باوجود رام نومی کے کے موقع پر وڈودرا شہر کے مختلف علاقوں میں جلوس نکلا گیا اور پرتشدد واقعات پیش آئے جس کے بعد پولیس نے بے گناہ لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ SDPI کے وفد نے گرفتار بے گناہ افراد کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔

وڈودرا تشدد معاملے پر ایس ڈی پی آئی گجرات کی وڈودرا پولس کمشنر سے ملاقات

یہ بھی پڑھیں:

ایسے میں متاثرین کے اہل خانہ نے الزام لگایا ہے کہ پولیس نے یک طرفہ کارروائی کی ہے۔ دوسری جانب مقامی لوگوں کے مطابق پولیس نے دولا دھولیا واڑ مسجد میں گھس کر نمازیوں کو زدوکوب کیا اور مسجد کے سی سی ٹی وی ڈی وی آر کو بھی پولیس نے اپنے قبضے میں لے لیا۔ اس پورے واقعہ کے بارے میں ایس ڈی پی آئی کے وفد نے وڈوڈرا پولس کمشنر سے شکایت کی اور پورے واقعہ پر تبادلۂ خیال کیا۔ وفد نے کہا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر فرقہ پرستوں کی شناخت کرکے انہیں جلد از جلد جیل بھیج کر سخت سزا دی جائے۔ اس موقع پر پولیس کمشنر سے شکایت سے یکطرفہ کارروائی کرنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کا بھی مطالبہ کیا گیا۔

دوسری طرف اشتعال انگیز بیان دینے والے وی ایچ پی کے لیڈر کو وڈودرا پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ واضح رہے کہ ایس ڈی پی آئی کے وفد میں ایڈووکیٹ طارق منڈلی، ایڈووکیٹ سہد سولنکی، مولانا اویس، بلال قاضی، ارشاد شیخ، خالد قریشی اور ثاقب دولا شامل تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details