احمدآباد: گجرات کے شہر احمدآباد کے ٹاگور ہال میں جمعیت العلماء ہند کی احمدآباد یونٹ کے زیر اہتمام ایک شاندار سدبھاؤنا منچ پروگرام سیرت النبی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا اہتمام کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں شہر کے علمائے دین اور مختلف مذاہب کے رہنماؤں نے شرکت کر کے امن اور بھائی چارے کا پیغام دیا۔ اس پروگرام کا اہتمام کرنے والے جمعیت العلمائے ہند احمدآباد شہر کے جنرل سکریٹری مفتی محمد ارشد قریشی نے کہا کہ قومی ایکتا، بھائی چارے کا پیغام عام کرنے کے لیے آج جمعیت العلمائے ہند کی جانب سے سدبھاؤنا منچ پروگرام کا اہتمام کیا جس میں مہمان خصوصی کے طور پر راما نند مہاراج اور ریو ڈاکٹر کیسل چوہان حاضر رہے۔ اس پروگرام میں احمدآباد شہر کے مختلف حصے سے عالم دین اور سماجی کارکنان نے بھی شرکت کر کے امن اور سدبھاؤنا کا پیغام دیتے ہوئے ایک دوسرے کے درمیان جو غلط فہمیاں ہیں اسے دور کرنے کی ترغیب دی اور سیرت النبی کے تعلق سے لوگوں میں معلومات فراہم کی گئی۔ Sadbhavna Manch Program by Jamiat Ulema e Hind
Sadbhavna Manch Program احمدآباد میں سدبھاؤنا منچ سیرت النبیﷺ پروگرام کا انعقاد
جمعیت العلماء ہند احمدآباد یونٹ کی جانب سے سدبھاؤنا منچ پروگرام کا اہتمام کیا گیا جس میں مخلتف مذاہب کے لوگوں نے شرکت کی۔ jamiat ulema e hind Ahmedabad
سدبھاؤنا منچ سیرت النبیﷺ
وہیں ہندو مذہبی رہنما راما نند مہاراج نے کہا کہ میں سبھی مذہب کے پرچار کرنے کے لیے نکلا ہوں، میرا مقصد ہے کہ انسانیت کی فلاح کے لیے کچھ کیا جائے آپ کے محمد صاحب نے کہا ہے کہ مجھے بھارت سے امن کی خوشبو آتی ہے اور جس جگہ سے امن کی خوشبو آئے وہ جگہ کیسے خراب ہو سکتی ہے، میں ہندو مسلم جیسا کچھ نہیں مانتا اور سبھی مذہب کو ساتھ لے کر چلتا ہوں اور اسی لئے آج میں امن کا پیغام دینا دینے کے لیے یہاں آیا ہوں۔