احمد آباد:وزیر اعظم نریندر مودی کی ڈگری گجرات یونیورسٹی کو منظر عام پر لانے کے معاملے میں دائر درخواست پر گجرات ہائی کورٹ میں وکلا نے بحث کی اور اس معاملے پر گجرات ہائی کورٹ نے فیصلہ محفوظ رکھ لیا ہے۔ دراصل گجرات یونیورسٹی نے چیف انفارمیشن کمشنر کے حکم کو چیلنج کرتے ہوئے ایک عرض داشت گجرات ہائی کورٹ میں دائر کی تھی جس میں گجرات یونیورسٹی کو وزیراعظم مودی کی ڈگری کا سرٹیفکیٹ شیئر کرنے کی ہدایت دی گئی تھی اس معاملے پر گجرات ہائی کورٹ میں دونوں فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد جسٹس برین ویشنو نے فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔
اس معاملے میں دلائل کے دوران یونیورسٹی کی طرف سے پیش ہوئے سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے کہا اگر کوئی شخص خود یونیورسٹی سے اپنی ڈگری کا سرٹیفکیٹ چاہتا ہے تو اس کا مطالبہ کر سکتا ہے لیکن کوئی تیسرا شخص کا مطالبہ نہیں کرسکتا تھا تاہم پی ایم مودی کی ڈگری پبلک ڈومجن پر ڈال دی گئی ہے انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی ڈگری سوشل میڈیا وغیرہ پر پبلکلی ہے اور اس میں چھپانے کے لئے کچھ نہیں ہے لیکن کوئی بھی ہمیں معلومات فراہم کرنے پر مجبور نہیں کرسکتا۔