اردو

urdu

ETV Bharat / state

گجرات راجیہ سبھا انتخابات: کانگریس کے ارکان ریسارٹ منتقل

گجرات میں راجیہ سبھا انتخابات سے قبل کانگریس کے ایک اور رکن اسمبلی برجیش مرجہ نے اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

RS polls: As 3 MLAs resign, Cong in Guj moves flock to resorts
گجرات راجیہ سبھا انتخابات: کانگریس کے ارکان ریسٹورٹس منتقل

By

Published : Jun 6, 2020, 11:25 PM IST

کانگریس پارٹی کے ایک رہنما نے بتایا کہ راجیہ سبھا انتخابات سے قبل تین ارکان اسمبلی کے استعفوں کے بعد پارٹی نے اپنے ارکان کو ریسورٹس و دیگر مقامات پر منتقل کیا ہے تاکہ ارکان کی خرید و فروخت کی کاروائی کو ناکام بنایا جاسکے۔

اس طرح کانگریس پارٹی کے مستعفی ہونے والے تیسرے رکن اسمبلی بنگئے ہیں جبکہ اسمبلی سکریٹرٹ نے توثیق کی کہ اسپیکر راجندر ترویدی نے برجیش مرجہ کا استعفیٰ قبول کرلیا ہے۔

جاریہ ماہ کی تین تاریخ کو کانگریس کے ارکان اسمبلی اکشے پٹیل اور جیتو چودھری نے استعفیٰ دیا تھا جبکہ پانچ جون کو برجیش مرجہ نے اپنا استعفیٰ پیش کیا ہے۔

گجرات میں راجیہ سبھا کی چار نشستوں کےلیے انتخابات 19 جون کو منعقد ہونے والے ہیں۔

برجیش مرجہ گذشتہ ایک ہفتہ کے دوران مستعفی ہونے والے تیسرے اور مارچ سے مستعفی ہونے والے آٹھویں کانگریس کے رکن اسمبلی ہیں۔

گجرات اسمبلی میں کل 182 نشستیں ہیں جبکہ بی جے پی کے 103 اور کانگریس کے 65 ارکان رہ گئے ہیں۔

ارکان اسمبلی کی گھٹتی تعداد کے بعد کانگریس راجیہ سبھا کی دوسری نشست پر قبضہ کرنے کے امکانات کم ہوتے جارہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details