اردو

urdu

ETV Bharat / state

Heroin Seized At Kandla Port: گجرات کے کنڈلا بندرگاہ سے 2500 کروڑ روپے مالیت کی ہیرون ضبط - گجرات میں اے ٹی ایس نے ہیروئن ضبط کیا

گجرات اے ٹی ایس اور ڈی آر آئی نے کچ کے کنڈلا بندرگاہ پر بڑی مقدار میں ہیروئن ضبط کیا ہے۔ ضبط شدہ ہیروئن کی مقدار 250 کلو گرام بتائی گئی جس کی قیمت 2500 کروڑ روپے ہے۔ افغانستان سے آئے کنٹینر سے ہیرون کو برآمد کیا گیا۔

گجرات کے کنڈلا بندرگاہ سے 2500 کروڑ روپئے مالیت کی ہیرون ضبط
گجرات کے کنڈلا بندرگاہ سے 2500 کروڑ روپئے مالیت کی ہیرون ضبط

By

Published : Apr 21, 2022, 7:55 PM IST

کچھ:گجرات کے کچ کے سرحدی علاقے میں وقتاً فوقتاً سمندری راستہ سے منشیات کی اسمگلنگ کے ریکارڈ واقعات ہوتے رہے ہیں۔ برآمد ہونے کے واقعات ریکارڈ ہوتے رہے ہیں۔ مس ڈیکلریشن نے کچھ کے مندرا اور کنڈلا بندرگاہوں سے متعدد مرتبہ منشیات کی کھیپ کا پتہ چلایا ہے۔ مندرا سے 21 ہزار کروڑ روپے مالیت کی ہیروئن ضبط کرنے کے بعد گجرات اے ٹی ایس اور ڈی آر آئی نے آج کچھ کے کنڈلا بندرگاہ پر ہیروئن کی بھاری مقدار کو ضبط کیا ہے۔

افغان کے کنٹینر سے ہیروئن کو ضبط کیا گیا: گجرات اے ٹی ایس اور ڈی آر آئی کے مشترکہ آپریشن کے دوران کچھ کے کنڈلا بندرگاہ پر ہیروئن کی بڑی مقدار کو پکڑا گیا جبکہ آپریشن ابھی جاری ہے اور اسٹاک کی مجموعی رقم کا تعین ہونا باقی ہے۔ ذرائع کے مطابق، مشتبہ پاوڈر کو افغانستان سے آئے ایک کنٹینر سے ضبط کیاگیا۔

دو ہزار پانچ سو کروڑ روپئے مالیت کی ہیروئن: گجرات اے ٹی ایس اور ڈی آر آئی نے کنڈلا پورٹ پر کیرئیر فریٹ اسٹیشن سے اروند وی جوشی اینڈ کمپنی کے ایک کنٹینر سے 250 کلو گرام ہیروئن کو ضبط کیا جس کی مالیت دو ہزار پانچ سو کروڑ روپئے بتائی گئی۔

گذشتہ سال 21,000 کروڑ روپے کی ہیروئن ضبط کی گئی تھی: مندرا بندرگاہ سے قبل ازیں متعدد غیرقانونی اشیا کو ضبط کیا گیا، چنانچہ ڈی آر آئی نے گزشتہ سال مندرا بندرگاہ سے 3004 کلو ہیروئن کو ضبط کیا تھا۔ 13 ستمبر کو ایرانی بندرگاہ عباس کے راستے افغانستان کے شہر قندھار سے مندرا آئے دو کنٹینرز کو ضبط کیا گیا تاہم 17 اور 19 ستمبر کو کنٹینر کی مکمل چھان بین کی گئی جس کے نتیجہ میں 2 ہزار 988 کلو گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:

Pakistani Boat Seized with 77 kg Heroin: گجرات کے ساحل سے 77 کلو ہیروئن کے ساتھ پاکستانی کشتی ضبط

کچ میں منشیات کی اسمگلنگ کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے: کچھ کے ساحل سے متعدد بار لاوارث چرس کے پیکٹ ملے ہیں۔ اس سے پہلے، چرس کے ایک جیسے پیکجوں کو بی ایس ایف، گجرات پولیس، کوسٹ گارڈ اور کسٹمز نے جاکھاؤ پورٹ اور کریک کے علاقے سے ضبط کیا تھا۔ سمندر کی لہروں کے ذریعہ پاکستانی ساحل سے چرس کے پیکٹ بھارت میں داخل ہوتے ہیں، جہاں بی ایس ایف اور دیگر حکام انہیں ضبط کرتے ہیں۔ 20 مئی 2020 سے اب تک بی ایس ایف اور دیگر ایجنسیوں نے کل 1,458 چرس کے پیکٹز کو ضبط کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details