اردو

urdu

ETV Bharat / state

سڑک حادثے میں تین ہلاک - ضلع پنچ محل

ریاست گجرات میں ضلع پنچ محل کے شہیرا علاقے میں ایک سڑک حادثے میں تین عقیدت مندوں کی موت ہوگئی۔

سڑک حادثے میں تین عقیدت مندوں کی موت

By

Published : Sep 3, 2019, 3:11 PM IST

Updated : Sep 29, 2019, 7:17 AM IST

پولیس نے بتایا کہ آج صبح شہیرا لوناوانا روڈ پر سیکڑوں پیدل مسافر امباجی کی طرف ماں امبا کے درشن کے لیے جارہے تھے، اسی دوران شہیرا گاؤں کے نزدیک تین عقیدت مندوں کو ایک بے قابو کار نے ٹکر ماردی اور وہ شدید طور پر زخمی ہوگئے۔

اس حادثے کے بعد تینوں کو ہسپتال پہنچایا گیا، جہاں ڈاکٹرز نے تینوں کو مردہ قرار دے دیا۔

کار ڈرائیور وڈودرا سے لوناوانا کی سمت جارہا تھا، جسے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ہلاک شدگان کی شناخت داہود کے بھوت پگلا کے رہنے والے اشون کے باریا عمر27، شیلیش ایس باریا عمر 25 اور چندڈی کے رہنے والےکملیش بھائی آر پٹیل عمر19 برس کے طور پر کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ یاترا دھام امباجی میں آٹھ سے 14ستمبر تک بھادو پورنما پر لگنے والے میلے اور ماں امباکے درشن کے لیے ریاست بھر سے لاکھوں پیدل مسافر امباجی پہنچتے ہیں۔

Last Updated : Sep 29, 2019, 7:17 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details