احمدآباد: اس موقع پر انٹرنیشنل ہیومن رائٹس پروٹیکشن کونسل گجرات کے چیئرمین گھانچی شفیع سپاری والا نے کہا کہ مجھے بہت خوشی ہو رہی ہے کہ شری شری روی شنکر مہاراج کی طرف سے قائم کردہ آرٹ آف لیونگ کے رشی دیوورت کو ایک بار پھر 2 برادریوں کے درمیان پل بننے کا موقع ملا۔ احمد آباد کی مشہور درگاہ حضرت شاہ عالم رحمۃ اللہ علیہ انٹرنیشنل ہیومن رائٹس پروٹیکشن کونسل گجرات کے صدر صوبہ خان چشتی کی موجودگی میں روحانیت اور انسانیت پر ایک پروگرام ہوا۔ اس پروگرام میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور پروگرام کو کامیاب بنایا۔
وہیں کردہ آرٹ آف لیونگ کے رشی دیوورت نے کہا کہ ہم ہر جگہ جا کر امن و امان اور بھائی چارے کا پیغام دیتے ہیں اور آج یہاں آکر کافی خوشی محسوس ہو رہی ہے انہوں نے اس موقع پر رشی اور پیغمبر و اسلام کے بارے میں بہت اچھی باتیں کہی انہوں نے کہا کہ رشی کا مطلب آکاش کا گیان ڈاون لوڈ کیا اور لوگوں کی بھلائی کے لیے آیوروید لکھا اور پیغام امبر ،پیغمبر یعنی ایسا انسان جو آسمان سے پیغام نیچے لا سکتا ہے۔ویدو میں موجود ادویت گیان میں اسلام ہے۔ ہمارے اندر کا ایمان آپ جتنا پختہ کرتے جاو گے ایمان جتنا پختہ ہوتے جائے گا جب وہ مسلم ہو جائے گا تب آپ مسلمان کہلاؤگے۔ اور جس کا ایمان نہیں ہے وہ کرپشن کرتا ہے ۔ سچا دھرم سیکھو غریبوں کو کھانا کھلانا دھرم ہے اور نا سمجھ کو گیان دینا دھرم ہے ۔