اردو

urdu

Dilapidated Road And Potholes احمدآباد کا جوہاپورا کڈھوں والا علاقہ بنا

By

Published : Jul 8, 2023, 7:26 PM IST

احمدآباد کے جوہاپورا ٹی پی 85 میں ایک کلو میٹر کے دوران 4 کڈھے پڑنے کے معاملے سامنے پیش آئے ہیں جس سے ناراض ہوکر مقامی لوگوں نے جوہاپورا کا نام بدل کر بھوا پورا کا نام رکھنے کا مطالبہ کیا ۔

احمدآباد کا جوہاپورا کڈھوں والا علاقہ بنا
احمدآباد کا جوہاپورا کڈھوں والا علاقہ بنا

احمدآباد کا جوہاپورا کڈھوں والا علاقہ بنا

احمدآباد:ریاست گجرات کے احمدآباد کو ورلڈ ہیریٹج سٹی کا درجہ حاصل ہے۔ پوری دنیا سے سیاح احمدآباد کے سیدی سید کی جالی والی مسجد اور اٹل بریج دیکھنے آتے ہیں۔ گجرات ماڈل کی پوری دنیا میں تعریف کی جاتی ہے۔ لیکن گجرات کے شہر احمدآباد میں مانسون شروع ہوتے ہی سڑکوں پر جگہ جگہ کڈھے بن جاتے ہیں جس سے عام لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

اس معاملہ پر ای ٹی وی بھارت کی نمائندہ روشن آرا سے جوہاپورا میں ہوے کڈھوں کا جائزہ لیا اور مقامی لوگوں سے بات چیت ہے ۔اس دوران سماجی کارکن اعجاز خان پٹھان کے کہا کہ جمعہ کو احمدآباد میں موسلادھار بارش ہوئی۔ اس کی وجہ سے احمدآباد کے جوہاپورا میں بڑے بڑے کڈھے پڑ گئے اور جوہاپورا کی عوام کو میونسپل کارپوریشن نے گارڈن ،کمیونٹی ہال یا بنیادی سہولیات تو نہیں فراہم کی لیکن گڈھوں جگہ جگہ گفٹ میں دے دئے ۔

یہ بھی پڑھیں:Akhri Manzil Vanاحمد اباد کے جوہاپورا میں 'آخری منزل' وین کی شروعات

مکتم پورا کی کاونسلر سہانہ منصوری نے کہا کہ کچھ دن تو گزارو گجرات میں کے نام سے ایڈورٹائز کہ جاتی ہے لیکن ہم گجرات کا ماڈل جوہاپورا میں دکھا رہے ہیں تو ہم چاہتے ہیں کہ لوگ کچھ دن جوہاپورا میں گزاریں۔ ان کو پتا چلے کہ بارش کے موسم میں لوگوں کو کتنی تکالیف سے گزرنا پڑتا ہے۔اس علاقے میں 7 کڈھے پڑ گئے ہیں جس سے راستے بلاک ہو گئے ہیں۔آس پاس کے مکانات کے گرنے کا خدشہ ہے لیکن اب تک اس پر دھیان نہیں دیا جارہا کارپوریشن پری مانسون پلان بناتی ہے۔ اس کے باوجود ہر سال جگہ جگہ کڈھے پڑھ جاتے ہیں اور لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details