بارہ ربیع الاوّل کو جشن عید میلاد النّبی صلی اللہ علیہ وسلم شایانِ شان اور مذہبی عقیدت و احترام سے منانے کے لیے تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔
جلوسِ محمدی پرامن طریقے سے نکالنے کی درخواست عید میلاالنبی کا یہ موقع امن و سلامتی کا پیغام دیتا ہے ایسے میں عید میلاد النبی سینٹرل کمیٹی کے چیرمن پرویز مومن نے ملت اسلامیہ سے پر امن طریقے سے جلوس محمدی نکالنے کی اپیل کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جلوس میں خرافاتی چیزوں کا استعمال کرنے سے پرہیز کریں اور ڈی جے کو بالکل نہ بجائے تاکہ دوسرے مذاہب کے لوگوں کو کسی طرح کی تکلیف ہو، کیونکہ حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے ہر قوم مذہب کے احترام کرنے کی تلقین کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جلوس میں نیاز اور دیگر چیزوں کا بھی احترام کرنا چاہیے، نیاز کو زمین پر گرنے سے بچانا چاہیے، پرمیشن والی چیزوں کو ہی جلوس میں نکالا جائے اور جلوس میں کسی طرح کی انہونی یا جلوس خلل نہ ہو ایسا انتظام کریں۔
خیال رہے کہ عید میلاد النبی سینٹرل کمیٹی کے پرمٹ لیٹر میں بھی درج کیا جاتا ہے کہ پولیس کمشنر کےحکم کے مطابق شریعت کے دائرے میں رہ کر جلوس نکالا جائے۔