پیر کو گجرات کے وزیر داخلہ پردیپ سنگھ جڈیجا نے کہا کہ ترمیمات کے ساتھ دھرم سواتنتریہ (مذہبی آزادی) بل کو ریاستی اسمبلی کے جاری بجٹ اجلاس میں پیش کیا جائے گا جو لو جہاد کی لعنت کو روکنے کے لئے ہے۔
وزیر داخلہ نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ 'ہم ودھان سبھا میں جاری بجٹ اجلاس کے دوران ترمیم کے ساتھ دھرم سواتنتریہ (مذہبی آزادی) بل پیش کریں گے۔ اس بل میں غلط بیانی، ناجائز اثر و رسوخ، جبر، شادی یا کسی بھی جعلی سازی کے ذریعہ مذہب کی تبدیلی پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ 'اس بل کا مقصد لو جہاد کی لعنت پر قابو پانا ہے۔ اس سے ان سب کو سزا ملے گی جو نام بدل کر ہندو لڑکیوں کو دھوکہ دینے کی کوشش کرتے ہیں۔'