اردو

urdu

ETV Bharat / state

Ramzan Shopping Exhibition احمدآباد میں رمضان وعید شوپنگ بازار کا اہتمام - احمدآباد میں ہوما سزگر نے رمضان عید شوپنگ بازار

ماہ رمضان کے آغازمیں ابھی کچھ دن باقی رہ گئے ہیں۔لوگوں نے رمضان و عید کی خریداری میں مصروف ہو گئے ہیں۔اس کے مدنظر احمدآباد میں ہوما سزگر نے رمضان عید شوپنگ بازار کا اہتمام کیا۔ Ramzan Shopping Exhibition

احمدآباد میں رمضان وعید شوپنگ بازار کا اہتمام
احمدآباد میں رمضان وعید شوپنگ بازار کا اہتمام

By

Published : Mar 2, 2023, 8:20 PM IST

احمدآباد میں رمضان وعید شوپنگ بازار کا اہتمام

احمدآباد:ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح گجرات میں بھی رمضان کی تیاریاں زور شور سے جاری ہے۔اسی درمیان ماہ رمضان کے آغاز میں ابھی کچھ دن باقی رہ گئے ہیں۔لوگوں نے رمضان و عید کی خریداری میں مصروف ہو گئے ہیں۔اس کے مدنظر احمدآباد میں ہوما سزگر نے رمضان عید شوپنگ بازار کا اہتمام کیا۔

شوپنگ بازار کی آرگنائزر ہوما سزگر نے بتایا کہ میں گزشتہ 7 برسوں سے نمائش کا اہتمام کررہی ہوں۔ اس بار البشرہ فارم ایک بڑی جگہ میں میں نے شوپنگ بازار لگایا یے۔اجس میں 100 سے زائد اسٹالس لگاے گئے ہیں۔ اس بازار میں پورے گجرات کے مختلف اضلاع کے ایکزیبیٹرز نے حصہ لیا۔ خاص طور جو جو خواتین اپنے گھر پر چھوٹے موٹے کاروبار کر رہی تھی انہوں نے بھی اس مرتبہ خاصی دلچسپی لی ہے۔

انہوں نے کہاکہ مسلم خواتین کو اس بازار میں بڑے پیمانے ہر بزنس کرنے کے لئے ایک پلیٹ فارم دیا گیا ہے اس سے ایکزیبیٹر کافی خوش ہیں کیونکہ اب انہیں بڑے پیمانے پر اپنے کاروبار کرنے کا موقع ملا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Bring Smile Trust احمدآباد میں برنگس اسمایل کی جانب سے نمائش کا اہتمام کیا گیا

وہیں اس شوپنگ بازار میں اپنا اسٹال لگانے والے دکانداروں نے کہا کہ ہم نے ہوما سزگر کی نمائش کے بارے میں کافی کچھ سن رکھا تھا۔ اس لئے یم نے اس سے رابطہ کیا اور پہلی بار اپنے اسٹالز اس بازار میں لگائے ہیں۔ احمدآباد کے لوگ بڑی تعداد خریداری کرنے آ رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ہفتے میں تین دن بازار لگتا ہے۔ یہاں ہم نے کپڑوں، کھانے پینے، جیولری، ساڑی، گھریلو سامان، مسالحے، کھجور، سجاوٹ کی اشیاء، میک اپ اشیاء، ڈراے فروٹ، ڈیزائنر لباس، حجاب وغیرہ کے اسٹالز لگائے ہیں ۔لوگوں میں اسٹالز کو بڑی دلچسپی پائی جارہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details