اردو

urdu

ETV Bharat / state

International Mother Language Day احمدآباد کے سرخیز میں اردو زبان کے فروغ کے لیے ریلی کا اہتمام - گجرات حج کمیٹی

احمدآباد کے سرخیز علاقے میں واقع سفل انگلش اسکول سے اردو زبان کے فروغ کے لیے ایک ریلی نکالی گئی۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Feb 22, 2023, 12:42 PM IST

Updated : Feb 22, 2023, 1:23 PM IST

اردو زبان کے فروغ کے لیے ریلی کا اہتمام

احمدآباد: عالمی یوم مادری زبان کے موقعے پر ملک بھر میں مختلف پروگرام و تقاریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس دوران احمدآباد کے سرخیز علاقے میں موجود سفل انگلش اسکول سے اردو زبان کے فروغ کے لیے ایک ریلی کا اہتمام کیا گیا۔ گجرات اردو ساہتیہ اکادمی گاندھی نگر کے رکن زین العابدین انصاری نے کہا کہ سفل انگلش اسکول انگریزی میڈیم اسکول ہے لیکن یہاں سے ہماری مادری زبان اردو کو زندہ رکھنے کی انوکھی پہل کی گئی ہے۔ گجرات میں پہلی بار اردو کے لیے ریلی نکالی گئی۔ اردو کے فروغ کے لیے نکالی گئی ریلی میں طلبا نے اردو ہماری مادری زبان ہے، ہمیں اس سے پیار ہے جیسے نعرے لگاکر لوگوں کے دلوں میں اردو کی لو جلائی۔ اس موقعے پر سفل انگلش اسکول کے ڈائریکٹر اے آر پٹھان کہا کہ ولی احمد خان کی ایما پر ہم نے اپنے اسکول سے ریلی نکالی اور اردو کی مٹھاس کو عام کیا جائے تاکہ اردو ہمیشہ فروغ ملتا رہا ہے۔

اس کے علاوہ گجرات حج کمیٹی کے چیئرمن سید اقبال نے کہا کہ گجرات میں اردو کو ختم کرنے کی کوشش ہو رہی ہے اردو اسکول بند ہو رہے ہیں۔ ایسے می‍ں آج یوم مادری زبان کے موقعے پر میں کوشش کرون گا کہ اردو اسکول دوبارہ شروع ہوں اور زیادہ سے زیادہ بچے اردو میں تعلیم حاصل کرسکیں۔ ساتھ ہی یاسین باپو نے کہا کہ دنیا میں انگریزی کے بعد سب سے زیادہ بولی اور سمجھی جانے والی زبان ہماری مادری زبان اردو ہے جس کی حفاظت کرنا ہماری ذمہ داری ہے اور ہم اس زبان کو گجرات میں پروان چڑھانے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔ وہیں ولی احمد نے کہا کہ سفل اسکول کی جانب سے مادی زبان کے لیے نکالی گئی ریلی نے شہر کی فضا میں اردو زندہ باد کے نعروں سے ایک عجیب سی کیفیت پیدا کی جنہوں نے اس ریلی میں شرکت کی ہم انہیں مبارکباد پیش کرتے ہیں اور یہ اردو کو زندہ جاوید کرنے کے لیے اچھی پہل ہے۔

یہ بھی پڑھیں : International Mother Language Day: بین الاقوامی یوم مادری زبان

Last Updated : Feb 22, 2023, 1:23 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details