کانگریس کے سینئر رہنما احمد پٹیل نے ایک ویڈیو (گجرات زبان میں) جاری کرتے ہوئے کہا کہ چند خوش قسمت افراد کے پاس رہنے کے لیے گھر اور کھانے کی سہولت ہے ،بہت سے لوگ ایسے ہیں جو اپنے کنبے کے ساتھ وقت گزاررہے ہیں جن کے پاس یہ سہولت موجود نہیں ہے ہمیں ایسے لوگوں کی فکر کرنی چاہئے۔
انھوں نے یہ بھی کہا کہ گجرات کی رضا کارانہ تنظیمیں آگے آکر لوگوں کی مدد کررہی ہیں، ساتھ ہی بہت سارے لوگ شہرت کے بغیر مدد کر رہے ہیں جن کی میں تعریف کرتا ہوں لیکن روزانہ کما کر کھانے والے طبقے کی فکر کرنی ہوگی، لاک ڈاؤن سے غریب کسان اور کھیت مزدور اور چھوٹے کاروباری مالکان متاثر ہوئے ہیں، ہمارا فرض ہے کہ ہم ان لوگوں کی مدد کریں۔
احمد پٹیل کا یہ بھی کہنا ہے کہ حالانکہ بیماری ابھی بھی قابو میں ہے لیکن چند لوگ ماحول کو خراب کرنے کے لیے سوشل میڈیا کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ممحکمۂ صحت کے کارکنان اور صفائی ملازمین سب کا احترام کریں۔