گجرات میں مانسون کا آغاز ہو چکا ہے۔ گجرات میں 24 گھنٹوں میں 134 تحصیل میں بارش ہوئی ہے، اس مرتبہ سب سے زیادہ شوراشٹر میں بارش ہوئی ہے، جبکہ شمالی گجرات اور وسطی گجرات میں اب بھی اچھی بارش کا انتظار ہے۔ تاہم اس موسم میں ضلع کچَھ میں اب تک 50 فیصد سے زیادہ بارش ہوئی ہے۔ ریاست میں سیزن کی 25.60 فیصد بارش ہوئی ہے۔
گجرات کے ضلع شوراشٹر اور کچّھ میں کئی دنوں سے شدید بارش ہو رہی ہے۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے کی گئی پیشنگوئی کے مطابق گجرات میں ایک ساتھ دو سسٹم سرگرم ہونے کی وجہ سے شدید بارش ہوئی تھی۔ جبکہ اب شوراشٹر اور کچّھ پر چھائے ہوئے ویل مارک اور پریشر کا رخ مغرب کی طرف منتقل ہو رہا ہے جس سے گجرات میں بارش کم ہونے کا امکان ہے۔