حیدرآباد: کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے کہا کہ 'گجرات کے موربی میں پُل کے گرنے کی خبر افسوسناک ہے۔ انہوں نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا 'موربی میں بریج کے گرنے کے واقعہ کی خبر افسوسناک ہے۔ میں ایسی مشکل گھڑی میں غمزدہ خاندانوں سے گہرے دکھ کا اظہار کرتا ہوں۔ میں کانگریس کے تمام کارکنوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اس واقعہ میں زخمی تمام افراد کی ممکنہ مدد کریں اور لاپتہ افراد کا پتہ چلانے میں مدد کریں۔' Rahul Gandhi reaction on Morbi Bridge Collapse
واضح رہے کہ گجرات کے موربی علاقے کے مچھو ندی میں کیبل پُل گرنے سے اب تک 141 افراد کے ہلاک ہونے کی خبر ہے۔ وہیں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ این ڈی آر ایف کی 3 ٹیمیں موقع پر موجود ہیں۔ ریسکیو آپریشن میں پولیس اور انتظامیہ کے ساتھ مقامی لوگ بھی مدد کر رہے ہیں۔ زخمیوں کو ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ Cable Bridge Collapses in Morbi