ملک بھر میں کورونا قہر برپا کررہا ہے۔ ریاست گجرات میں بھی کورونا کے کیسز میں بے تحاشہ اضافہ دیکھا جارہا ہے۔
پیر کی رات احمدآباد کے سول ہسپتال کے سامنے ایمبولینس گاڑیوں کی قطار دیکھی گئی جس میں کورونا کے مریض تھے۔

بتایا گیا کہ ہسپتال کے اندر بیڈز کی کمی کی وجہ مریضوں کو فوری طور پر داخل نہیں کیا جارہا ہے اور اس سلسلے میں ہسپتال میں انتظامیہ کی جانب سے میٹنگ کی گئی۔
آکسیجن سلینڈرز کی بھی کمی ہے۔ ہسپتال انتظامیہ کے لیے یہ بڑا چلینجنگ مرحلہ ہے کہ کس طرح تمام کورونا مریضوں کا علاج کیا جائے۔
واضح رہے کہ مہاراشٹر ریاست میں بھی آکسیجن کی کمی ہے۔ ہسپتالوں میں مریض اور ڈاکٹرز پریشان ہیں۔مرکزی حکومت سے یہ مطالبہ کیا جارہا ہے آکسیجن کی کمی کو پورا کیا جائے۔