اردو

urdu

Muharram Holiday گجرات میں محرم کی چھٹی منسوخ ہونے پر سوال

By

Published : Jul 29, 2023, 3:55 PM IST

ملک بھر میں کئی ریاستوں میں دس محرم الحرام یعنی عاشورہ کے دن حکومت کی جانب سے تعلیمی اداروں بالخصوص اسکولوں وک تعطیل دی جاتی ہے۔ Muharram Holiday

Etv Bharat
Etv Bharat

احمدآباد: یوم عاشورہ محرم کے دن گجرات کے اسکولوں میں تعطیلات منسوخ کرنے کا فیصلہ محکمہ تعلیم نے لیا ہے اس پر ایک بڑا تنازع کھڑا ہو گیا ہے۔ محکمہ تعلیم کی جانب سے لیے گئے اس فیصلے پر کانگریس کے سابق ایم ایل اے غیاث الدین شیخ نے وزیراعظم مودی کے پروگرام کی وجہ سے چھٹی منسوخ کرنے پر اعتراض کیا۔

اس تعلق سے سابق رکن اسمبلی غیاث الدین شیخ نے ایک ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ گجرات حکومت نے تلواروں کو گندی سیاست کے عینک سے دیکھنا شروع کر دیا ہے۔ غیاث الدین شیخ نے محرم کے دن عام تعطیلات کا مطالبہ کیا۔ اسلامی کیلنڈر کا پہلا مہینہ ہے رمضان کے بعد محرم اسلام کا دوسرا مقدس ترین مہینہ ہے۔ بی جے پی کے ریاستی حکومت نے یہ اعلان کر کے تہوار کو اپنی گندی سیاست کے عینک سے دیکھنا شروع کر دیا ہے کہ دس محرم کے مقدس دن بھی اسکول کھلے رہیں گے۔

مزید پڑھیں: حضرت سیدنا علی اصغرؓ کی شہادت ناقابل فراموش

واضح رہے کہ نئی تعلیمی پالیسی کو آج تین سال مکمل ہونے پر مرکزی حکومت کے نوٹیفکیشن کے بعد گجرات محکمہ تعلیم نے چھٹیوں کی منسوخی کا سرکلر جاری کیا۔ پی ایم مودی نے آل انڈیا شکشا سماگم کا افتتاح کیا ہے۔ کلاس نو سے 12 تک تمام اسکولوں میں اس سرگرمی کو متعارف کرانے کے لیے سرکلر جاری کیا گیا ہے اور آج کے دن کی چھٹی کو منسوخ کرنے کا اعلان کردیا گیا۔

خیال رہے کہ دنیا بھر میں دس محرم الحرام یعنی عاشورہ کے دن حضرت سیدنا امام حسینؓ کی شہادت کی یاد میں جلوس، تعزیے اور جلسے وغیرہ منعقد کیے جاتے ہیں۔ محرم کے جلوسوں میں نہ صرف شیعہ طبقہ بلکہ دیگر مذاہب کے افراد بھی شرکت کرتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details