اردو

urdu

ETV Bharat / state

احمدآباد: شاہ عالم درگاہ میں قوالی کا اہتمام - हजरत शाह आलम दरगाह

درگاہ کے خادم صوبہ خان نے کہا کہ 'تریپورا میں جس طریقے سے مسلمانوں کے ساتھ ظلم و ستم ہو رہے ہیں۔ ایسے می‍ں ہم دربار شاہ عالم میں لوگ اتحاد و بھائی چارے کے ساتھ رہیں اس کے لیے دعائیں بھی کیں۔'

احمدآباد: شاہ عالم درگاہ میں قوالی کا اہتمام
احمدآباد: شاہ عالم درگاہ میں قوالی کا اہتمام

By

Published : Nov 2, 2021, 8:25 PM IST

ماہ ربیع الاول کے موقع پر ریاست گجرات کے شہر احمدآباد کے حضرت شاہ عالم درگاہ میں قوالی کا اہتمام کیا گیا۔ ساتھ ہی ساتھ ملک میں مسلمانوں کے ساتھ ہو رہے ظلم و ستم پر دعائیں بھی کی گئی۔

اس تعلق سے شاہ عالم درگاہ کے خادم صوبہ خان پٹھان نے کہا کہ 'ہر ہفتے حضرت شاہ عالم سرکار کے دربار میں جشن ولادت مناسبت سے محفل قوالی کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

احمدآباد: شاہ عالم درگاہ میں قوالی کا اہتمام

انہوں نے کہا کہ 'اس قوالی میں ہندو مسلم دونوں مذاہب کے لوگ حاضر رہتے ہیں۔ وہیں ہمارے پیارے نبی ﷺکی شان میں نعت شریف کلام بھی پیش کیا جاتا ہے۔'

یہ بھی پڑھیں:بیرون ممالک آواز کا جادو بکھیرنے والے سنتوش معاشی بحران کا شکار

حضرت شاہ عالم درگاہ کے خادم صوبہ خان نے مزید کہا کہ 'تریپورا میں جس طریقے سے مسلمانوں کے ساتھ ظلم و ستم ہو رہے ہیں۔ ایسے می‍ں ہم دربار شاہ عالم میں لوگ اتحاد و بھائی چارے کے ساتھ رہیں اس کے لیے دعائیں بھی کیں۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details