اردو

urdu

ETV Bharat / state

احمدآباد: جنسی زیادتی کے خلاف کینڈل مارچ - متاثرین کے انصاف کا مطالبہ

ریاست گجرات کے معروف شہر احمد آباد میں جنسی زیادتی کے خلاف اور خواتین کے تحفظ کے لیے کینڈل مارچ نکالا گیا، اور ملزمین کے خلاف جلد از جلد کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

احمدآباد: جنسی زیادتی کے خلاف کینڈل مارچ
احمدآباد: جنسی زیادتی کے خلاف کینڈل مارچ

By

Published : Dec 8, 2019, 1:25 AM IST

احمدآباد کے جوہاپورا میں نیو سنگھٹن گروپ کی جانب سے جنسی زیادتی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیااور کینڈل جلا کر ہلاک شدہ خواتین کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔ہاتھوں میں پلے کارڈ لے کر متاثرین کے انصاف کا مطالبہ کیا۔
اس موقع پر شریف گھانچی نے کہا کہ حکومت بیٹی بچاؤ اور بیٹی پڑھاؤ کا نعرہ لگاتی ہے لیکن موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے کیسے بچیں گی بیٹی اور کیسے پڑھیں گی بیٹی۔وہیں مقامی کاونسلر حاجی اسرار بیگ مرزا نے بی جے پی حکومت پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ کئی بی جے پی رہنماؤں پر بھی جنسی زیادتی کے مقدمے چل رہے ہیں اور کہیں نہ کہیں یہ لوگ ریپ معاملے میں شامل ہوتے ہیں اب تک انہیں سزا نہیں ملی ایسے میں سب سے پہلے بی جے پی کے رہنماؤں کو سزا ہونا چاہیئے جس سے لوگوں کی ہمت ٹوٹ جائے اور دوبارہ ایسا کبھی نہ ہو۔

احمدآباد: جنسی زیادتی کے خلاف کینڈل مارچ

اس احتجاج میں شامل کانگریس کاونسلر روشن وہرا نے حیدرآباد انکاونٹر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ حیدرآباد میں جس طرح سے ملزمین کا انکاونٹر کیا گیا اسی طرح اور بھی ریپ کے مجرمین کو سزادے دینی چاہیے تاکہ ایسا کرنے میں سو مرتبہ لوگ سوچیں۔موقع ٌپر موجود نظیرپٹیل کا کہنا ہے کہ قصورواروں کو ایک ماہ کے درمیان سخت سے سخت سزا دے دینی چاہیئے۔

افسو س کی بات ہے کہ آج کی بیٹی غیر محفوظ ہے آج لڑکیاں گھر سے باہر نکلنے میں ڈرتی ہیں اب دیکھنا یہ ہے کہ ملک کے غم وغصہ کا جواب حکومت کیسی دیتی ہے اور ملزمین کو سزا دینے کے لیے کوئی نیا قدم اٹھایا جاتا ہے یا نہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details