اردو

urdu

ETV Bharat / state

Blasphemy Row: احمدآباد میں نوپور شرما اور نوین جندل کے خلاف احتجاج

احمدآباد میں واقع مصطفیٰ رضا اکیڈمی کی جانب سے اہانت رسول کے معاملے میں نوپور شرما اور نوین جندل کے خلاف آج احتجاج کیا گیا اور حکومت سے ان کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا گیا۔Protest against Nupur Sharma and Naveen Jindal in Ahmedabad

احمدآباد میں نوپور شرما اور نوین جندل کے خلاف احتجاج
احمدآباد میں نوپور شرما اور نوین جندل کے خلاف احتجاج

By

Published : Jun 9, 2022, 11:04 PM IST

احمدآباد:گجرات کے احمدآباد گومتی پور علاقے میں واقع مصطفیٰ رضا اکیڈمی نے اہانت رسول معاملے میں نوپور شرما اور نوین جندل کے خلاف جم کر احتجاج کیا۔ Protest against Nupur Sharma and Naveen Jindal in Ahmedabad

اس دوران احتجاج میں شامل گومتی پور کے کانگریس کاونسلر اقبال شیخ نے کہا کہ 'نوپور شرما نے جو متنازع بیان دیا ہے اس کے خلاف فاسٹ ٹریک کورٹ میں مقدمہ چلاکر سزا دی جانی چاہیے لیکن نوپور شرما اور نوین جندل جس پارٹی کے رہنما ہیں اس پارٹی نے انہیں صرف سسپینڈ کیا ہے جبکہ ان کے خلاف قانونی کارروائی ہونی چاہئے۔

ویڈیو

مزید پڑھیں:


وہیں مصطفیٰ رضا اکیڈمی کے رکن محمد شعبان نے کہا کہ 'رسولﷺ کی شان میں گستاخی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی اس لیے ہم آج سڑکوں پر اترے ہیں اور اگر کارروائی نہیں ہوئی تو اگلا قدم کیا ہوگا یہ ہم طے کریں گے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

Prophet Row

ABOUT THE AUTHOR

...view details