اردو

urdu

ETV Bharat / state

چین کے خلاف جوہاپورا میں احتجاجی مظاہرہ

مشرقی لداخ میں بھارت اور چین کے درمیان ہوئی پرتشدد جھڑپ میں بھارت کے 20 جوانوں کی ہلاکت کے بعد چین کے خلاف احمد آباد کے جوہاپورا میں شدید احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

چین کے خلاف جوہاپورا میں احتجاجی مظاہرہ
چین کے خلاف جوہاپورا میں احتجاجی مظاہرہ

By

Published : Jun 20, 2020, 3:01 AM IST

ریاست گجرات کے شہر احمدآباد کے جوہا پورا علاقے میں سماجی کارکنان سڑکوں پر اتر کر پہلے بھارت کے شہید فوجیوں کو خراج عقیدت بھی پیش کی، اور پھر چین کے خلاف جم کر احتجاجی مظاہرہ اور نعرہ بازی کی، اور چین کے جھنڈے کو نذرآتش کیا۔

چین کے خلاف جوہاپورا میں احتجاجی مظاہرہ

اس تعلق سے احتجاجی مظاہرہ کرنے والے پہلے سماجی کارکنان نے کہا کہ ہم سب سے پہلے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، لیکن اب ہم چپ نہیں بیٹھیں گے۔

مشرقی لداخ میں بھارت اور چین کے درمیان ہوئی پرتشدد جھڑپ میں بھارت کے 20 جوانوں کی ہلاکت کے بعد چین کے خلاف احمد آباد کے جوہاپورا میں شدید احتجاجی مظاہرہ کیا گیا

چین نے ہمارے نوجوان فوجیوں کو شہید کیا ہے ہم اسے ہرگز برداشت نہیں کریں گے، چین کو سبق سکھانے کا ہے وقت آ گیا ہے اب چین کی کوئی بھی اشیا خریدنا جائز نہیں۔

احمدآباد کے جوہا پورا علاقے میں سماجی کارکنان سڑکوں پر اتر کر پہلے بھارت کے شہید فوجیوں کو خراج عقیدت بھی پیش کی

ان کا کہنا تھا کہ چین کے استعمال کا بائیکاٹ کیا جائے اور چین کے ساتھ بھارت کے تعلقات ختم کر دینا چاہیے، چین کے کاروبار کو پوری طرح بھارت سے نیست و نابود کر دینا چاہیے۔

احتجاجی مظاہرہ کرنے والے پہلے سماجی کارکنان نے کہا کہ ہم سب سے پہلے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں

احتجاجیوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی اب تک جین کے تعلق سے کیوں کچھ نہیں بول رہے ہیں، انھیں بھی چین کو سبق سکھانے کھانے کے لیے کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔

چین کے خلاف جم کر احتجاجی مظاہرہ اور نعرہ بازی کی، اور چین کے جھنڈے کو نذرآتش کیا
چین نے ہمارے نوجوان فوجیوں کو شہید کیا ہے ہم اسے ہرگز برداشت نہیں کریں گے

ABOUT THE AUTHOR

...view details