احمدآباد کے جامع مسجد کے شاہی امام مفتی شبیر عالم نے دھرنے میں شامل ہوکر دھرنے پر بیٹھنے والوں کی حوصلہ افزائی کی۔
سی اے اے کے خلاف احتجاج، دیکھیں ویڈیو اس موقع پر ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے جامع مسجد کے شاہی امام مفتی شبیر عالم صدیقی نے کہا کہ شہریت قانون پہلے سے بنا ہوا ہے، لیکن دوبارہ اسے لایا گیا تاکہ اس سے ایک قوم کو اس پرانے قانون سے علیحدہ کیا جاسکے اور مذہب کی بنیاد پر اس نئے قانون کو جنم دیا گیا۔
اس وجہ سے ہمارے ملک کے سبھی ہندو مسلم سکھ عیسائی اور ملک کے آئین سے محبت کرنے والے سی اے اے کا احتجاج کر رہے ہیں۔اجیت میل میں ہورہے دھرنے کی حمایت پر احمد آباد کی جامع مسجد کے شاہی امام مفتی شبیر عالم مولانا حبیب احمد،مولانا محبوب الرحمن قاسمی، جمیعت علمائے احمدآباد کے صدر مفتی اسجد وغیرہ علماء کرام و خدمتگاروں نے پہنچ کر ملک کے حالات پر دعائیں بھی کیں۔ دھرنے میں شامل ہونے والے تمام لوگوں نے سی اے اے کے احتجاج کے دوران شہید ہونے والے تمام 22 افراد کو خراج تحسین بھی پیش کی۔
اس تعلق سے جمعیت علمائے ہند احمدآباد کے سکریٹری مولانا محبوب الرحمن قاسمی نے کہا کہ جب تک حکومت کے بہرے کان ہماری آواز سنتے تب تک ہم. سی اے اے کے خلاف احتجاجی تحریک چلاتے رہیں گے اور جب تک ہمارا حق نہیں ملتا تب تک ہم راستوں کر نکل کر اپنا احتجاج درج کرتے رہیں گے۔
توہین احتجاج کرنے والے عبدالاحد خان پٹھان نے کہا کہ یہ لوک شاہی ملک ہے یہ تاناشاہی ملک نہیں ہے جب تک آپ سی اے اے کو واپس نہیں لیں گے تب تک ہم دھرنے پر بیٹھے رہیں گے۔
شاہین باغ سے نکلی ہوئی چنگاری اب ملک کے کونے کونے میں پھیلتی نظر آرہی ہے ایسے میں احمدآباد کا یہ شاہین باغ حکومت کو کیا سبق سکھاتا ہے یہ تو آنے والا وقت ہی بتائے گا۔