اردو

urdu

ETV Bharat / state

احمدآباد: عالمی یوم معذور پر شاندار تقریب کا انعقاد - گجرات نیوز

ہر سال 3 دسمبر کو عالمی یوم معذور کے طور پر منایا جاتا ہے، لیکن کووڈ۔ 19 کورونا وائرس کے سبب امسال بڑی ہی سادگی سے ہر جگہ یوم معذور منایا گیا۔ ایسے میں معذوروں کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے احمدآباد میں موجود وکلانگ سہایک کیندر کی جانب سے ایک میوزیکل شو کا انعقاد کیا گیا۔ ساتھ ہی معذوروں کو کمبل بھی تقسیم کیا گیا۔

program organized on world disability day in ahmedabad
عالمی یوم معذور پر شاندار تقریب کا انعقاد

By

Published : Dec 3, 2020, 10:51 PM IST

دراصل سماج میں معذور افراد کے ساتھ اکثر امتیازی سلوک کیا جاتا ہے کیونکہ ان کی حالت عام انسانوں جیسی نہیں ہوتی، ایسے معذور افراد میں اعتماد پیدا کرنے اور ان کا حوصلہ بڑھانے کے لیے وکلانگ سہایک کیندر کی جانب سے ورلڈ ڈس ایبل ڈے سیلیبریشن 2020 پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔

دیکھیں ویڈیو

اس تعلق سے وکلانگ سہایک کیندر کے صدر بابو بھائی صابو والا نے کہا کہ آج کورونا وائرس کے سبب ہر عام و خاص پریشان حال ہے، اس دوران سب سے زیادہ دقتوں کا سامنا معذوروں کو کرنا پڑ رہا ہے۔

عالمی یوم معذور پر تقریب کا انعقاد

ایسے کورونا وائرس کی گائیڈ لائن پر عمل کرتے ہوئے یوم معذور پر ہم نے ایک میوزکل شو کا انعقاد کیا، جس میں بڑی تعداد میں معذوروں فنکاروں نے حصہ لے کر ایک سے بڑھ کر ایک گانے گائے، جیسے دیکھ کر معذور افراد کے چہروں پر خوشی کی لہر دوڑ پڑی۔

عالمی یوم معذور پر تقریب کا انعقاد

مزید پڑھیں:

بھوپال گیس سانحہ کی برسی، متاثرین ہنوز انصاف کے منتظر
عالمی یوم معذور پر تقریب کا انعقاد

گجرات میں آہستہ آہستہ ٹھنڈی بڑھتی جارہی ہے، اس لیے اس موقع پر معذوروں کو کمبل بھی تقسیم کیا گیا۔ اس تعلق سے گومتی پور علاقے کے کاؤنسلر اقبال شیخ نے کہا کہ معذوروں کا حوصلہ بڑھانے کے لیے یہاں جو کوشش کی گئی وہ قابل تعریف ہے۔ اس ساتھ ہی ہم نے ٹھنڈ کو مدنظر رکھتے ہوئے معذوروں کو کمبل بھی تقسیم کیا اور ہم چاہتے ہیں کہ ایسے معذوروں کی مدد ہمیشہ کی جائے اور ان کے ہنر کو پہچانا جائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details