اردو

urdu

By

Published : Mar 13, 2021, 10:35 PM IST

ETV Bharat / state

محمدآباد میں راشٹریہ مسلم سینا نے ایک پروگرام کا اہتمام کیا

مسلم برادری میں تعلیمی سطح کو اعلی مقام تک پہنچانے کے غرض سے محمدآباد میں مسلم راشٹریہ سینا کی جانب سے ایک پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔

محمدآباد میں راشٹریہ مسلم سینا نے کیا ایک پروگرام کا اہتمام کیا
محمدآباد میں راشٹریہ مسلم سینا نے کیا ایک پروگرام کا اہتمام کیا

گجرات کے شہر محیمدآباد میں مسلم راشٹریہ سینا کی جانب سے ایک پروگرام کا اہتمام کیا گیا جس میں مسلم برادری میں تعلیمی سطح کو اعلی مقام تک پہنچانے اور حکومتی اسکیمز کے سلسلے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔


اس تعلق سے راشٹریہ مسلم سینا گجرات کے جنرل سیکریٹری محمد جمال نے کہا کہ راشٹریہ مسلم سینا 2019 میں بنائی گئی ہے اس کا مقصد ہر ہر نچلے طبقے تک گورنمنٹ اسکیمز کو پہنچانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ گجرات کی ہر سرکاری اسکیمیز ریاست کے ہر ایک آدمی تک پہنچے اور اس کے لیے ہم نے ایک مہم کی بھی شروعات کی ہے۔

وہیں راشٹریہ مسلم سینا کے تجارتی صدر ارشد جریوال نے کہا کہ راشٹریہ مسلم سینا گجرات ایجوکیشن کو اعلی مقام تک پہنچانے کے لئے ایک مہم کی شروعات کی ہے جس کے لیے ایک اجلاس بھی کیا گیا ہے۔

ویڈیو
راشٹریہ مسلم سینا کھیڑا ضلع کے نائب صدر مصطفےٰ خان پٹھان نے کہا کہ گجرات میں اقلیتوں کا بجٹ بھی اس سال مختص نہیں کیا گیا اور حج کمیٹی کے چیئرمین کا بھی انتخاب نہیں کیا گیا ہے۔

وہیں گجرات مائنوریٹی فینانس اینڈ ڈیولمپنٹ کارپوریشن بھی صرف نام کا ہے اس میں بھی چیئرمین کی تقرری نہیں کی گئی ہے جس سے مسلمانوں کو بہت ساری پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، ان پریشانیوں سے مسلمانوں کو باہر نکالنے کے لیے ہماری کوشش جاری ہے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details