احمدآباد:ملک میں یونیفارم سول کوڈ نافذ کرنے کی تیاری چل رہی ہے جس پر لوگ اپنی اپنی راے بھی دے رہے ہیں۔ ایسے میں گجرات کے مشہور پروفیسر ہیمنت کمار شاہ نے کہا کہ 2024 میں جو لوک سبھا کا الیکشن ہونے والا ہے ۔اس الیکشن کو مد نظر رکھتے ہوئے بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت یونیفارم سول کوڈ کو نافذ کرنے کا ایشوز اٹھا رہی ہے۔
پروفیسر ہیمنت کمار شاہ کہا کہ آئین کا آرٹیکل 44 کہتا ہے کہ ریاست پورے ہندوستان میں شہریوں کے لیے یکساں شہری قانون رکھنے کی کوشش کرے گی۔یہ اصول ہندوستان کو ایک فلاحی ریاست کے طور پر قائم کرتے ہیں یعنی یہ تسلیم کیا جاتا ہے کہ عوام کی فلاح و بہبود ریاست کا فرض ہے۔ لہٰذا تمام شہریوں کے لیے یکساں شہری قانون کا ہونا عوام کی فلاح کا حصہ کہلا سکتا ہے یا نہیں؟ حکومت ایسا قانون لانے کی کوشش کر رہی ہے۔ مساوات کا حق آئین میں بنیادی حق کے طور پر آرٹیکل 14 اور آرٹیکل 15 میں درج ہے