گاندھی نگر:آل انڈیا پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن کے 29ویں دو سالہ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ آپ نے مجھے آل انڈیا پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن کے اس قومی کنونشن میں مدعو کیا۔ میں اس کے لیے آپ کا مشکور ہوں۔ آزادی کے سنہری دور میں، جب ہندوستان ترقی کے عزم کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے، اس وقت آپ سبھی اساتذہ کا کردار بہت اہم ہے۔
انہوں نے کہا کہ گجرات میں رہتے ہوئے مجھے ریاست کے پورے تعلیمی نظام کو تبدیل کرنے کے لیے پرائمری اساتذہ کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ ہوا ہے۔ ایک زمانے میں گجرات میں ڈراپ آؤٹ کی شرح تقریباً 40 فیصد ہوا کرتی تھی اور آج جیسا کہ وزیر اعلیٰ نے بتایا یہ تین فیصد سے بھی کم رہ گئی ہے۔ یہ گجرات کے اساتذہ کے تعاون سے ہی ممکن ہوا ہے"۔