اردو

urdu

ETV Bharat / state

وزیر اعظم کی والدہ سے صدر کی ملاقات - ہیرا بین مودی

بھارتی صدر رام ناتھ کووند نے وزیر اعظم نریندر مودی کی معمر والدہ محترمہ ہیرا بین مودی سے ملاقات کی۔

وزیر اعظم کی والدہ سے صدر  کی ملاقات

By

Published : Oct 13, 2019, 7:36 PM IST

صدر کووند اور ان کی بیوی سویتا کووند نے ہیرا بین مودی کے ساتھ رائے سن میں واقع ان کی رہائش گاہ پر تقریباً نصف گھنٹے تک وقت گزارا۔

انہوں نے ہیرا بین مودی کی اچھی صحت کی دعا کی۔ ہیرا بین مودی کی جانب سے انھیں لکڑی کا چرخہ تحفے میں دیا گیا۔

وزیر اعظم کی والدہ سے صدر کی ملاقات

گورنر آچاریہ دیو ورت بھی اس موقع پر مودی کے سب سے چھوٹے بھائی پنکج مودی کی رہائش پر موجود تھے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم نریندر مودی کی والدہ ہیرا بین مودی یہیں رہتی ہیں۔

بعد ازاں وہ مہاویر جین ارادھناکیندر جاکر جین سنت اچاریہ پدمساگرسُریجی سے آشیرواد لیا اوروہاں کے جین مندر،لائبریری اور میوزیم کا دورہ کیا۔
اس موقع پر ریاست گجرات کے وزیر اعلیٰ وجے روپانی بھی موجود تھے۔

گذشتہ 09 اکتوبر سے مہاراشٹر، کرناٹک اور گجرات کے دو روزہ دورے پر کووند کل شام کو گجرات پہنچے تھے۔

وہ آج ہی کے دن احمدآباد ہوائی اڈے سے نئی دہلی لوٹ گئے۔ گورنر اور وزیراعلیٰ وہاں انھیں الوداع کہنے کے لیے موجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details