احمدآباد میونسپل کارپوریشن کی طرف سے بھی ریاستی حکومت میں احمدآباد شہر کی حدود میں توسیع کے لیے تجویز پیش کی گئی ہے۔ جس کے تحت احمدآباد سے متصل بوپل، گھوما میونسپل کارپوریشن، اسالالی جیسے علاقوں کو احمد آباد میونسپل کارپوریشن کی حدود میں شامل کرنے کے لیے ریاستی حکومت کو تجویز پیش کی گئی ہے۔
احمدآباد: شہر کی حدود اور نئی حد بندی میں توسیع کی تیاری - احمدآباد شہر کی حدود میں توسیع
ریاست گجرات میں احمدآباد میونسپل کارپوریشن (اے ایم سی) کے ذریعے احمدآباد شہر کی حدود میں توسیع اور احمدآباد میونسپل کارپوریشن کی نئی حد بندی کی تیاریاں شروع ہوگئی ہیں۔
اس کے علاوہ کھورج، کھوڑیار، سناتھل، وصل پور اور اسالالی سمیت گرام پنچایتوں کو بھی شامل کرنے کی تجویز کو اسٹینڈنگ کمیٹی میں منظوری دی جائے گی۔ جس کے بعد ریاستی حکومت کو بھیجا جائے گا۔
واضح رہے کہ نئی حد بندی ہونے سے شہر احمدآباد کا دائرہ 50 سے 54 مربع کلومیٹر تک بڑھ جائے گا۔ جس سے شہر کا رقبہ 500 مربع کلو میٹر ہو جائے گا جبکہ آسلالی علاقہ کارپوریشن میں شامل نہیں ہوگا۔ تاہم رنگ روڈ کے آس پاس کے کچھ علاقوں کی زمین کا صرف سروے نمبر ہی ملایا جائے گا۔ ایک وارڈ میں 1.16 لاکھ آبادی ہے، جس میں 10 سے 15 فیصد تک اضافہ ہوسکتا ہے۔ نئی حد بندی سنہ 2021 میں نئی مردم شماری کے بعد ہی ہوگی۔