اردو

urdu

ETV Bharat / state

گجرات: آئندہ چار دنوں میں زبردست بارش کاامکان

ملک میں جاری کورونا وائرس کے قہر کے دوران گجرات میں آئندہ چار روزہ بارش کا ماحول بنے رہنے کا امکان ہے محکمہ موسمیات کے مطابق گجرات 21 جون کو شدید بارش ہونے کا امکان ہے۔

image
image

By

Published : Jun 18, 2020, 2:13 PM IST

جنوبی گجرات شوراشٹر ،ولساڑ، دیو دمن، نوساری، جوناگڑھ گیر سومناتھ میں شدید بارش ہونے کی پیشنگوئی کی گئی ہے

محکمہ موسمیات کے مطابق 18 جون کو ولساڑ میں موسلا دھار بارش ہونے کا امکان ہے 19 جون کو ولساڑ ،نوساری بہاولنگر میں موسلا دھار بارش ہوگی 20 اور 21 جون کو ولساڑ ،نوساری، تاپی امریلی، بھاونگر اور گیر سومناتھ میں تیز بارش ہونے کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ آئندہ پانچ روز کے دوران دیو دمن اور دادرا نگر حویلی میں بھی موسلادھار بارش ہو سکتی ہے ساتھ ہی محکمہ موسمیات کے مطابق 21 جون کے بعد 26 جون سے 2 جولائی تک شدید بارش ہونے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ گجرات میں 15 جون تک 11.46 فیصد بارش ہوئی ہے گزشتہ تیس برسوں میں ریاست میں اوسطا بارش 831 ملی لیٹر ہوئی ہے۔

محکمہ موسمیات نے مزید بتایا ہے کہ رواں ہفتے جنوبی گجرات شوراشٹر اور کچھ کے کچھ علاقوں میں ہلکی سے اعتدال پسند بارش ہونے کا امکان ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details