دراصل احمدآباد کے نارول علاقے کے عمران اور ان کی ٹیم، گزشتہ برس سے خدمت خلق کے بینر تلے غریبوں کی خدمت کرنے کا کام کر رہی ہے۔
فرسٹ ہیلپ خدمت گروپ کی جانب سے غربا میں راشن تقسیم ایسے میں فرسٹ ہیلپ خدمت گروپ کے صدر عرفان نے کہا کہ 'بھارت میں ہندو مسلم کی سیاست چل رہی ہے لیکن وہ چاہتے ہیں کہ اس سیاست کو بھول کر لوگ انسان اور مخلوق کی خدمت کریں، تب ہی جا کر ہمارا ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا، اسی لیے وہ 48 لوگوں کے گھروں میں اناج اور راشن پہنچانے ہر ماہ جاتے ہیں۔
اس اناج کو حاصل کرنے والی ایک خاتون کے چہرے پر انوکھی خوشی کی جھلک دیکھنے ملی اور اناج حاصل کرنے والی بیوہ خاتون نے بتایا کہ وہ ایک چھوٹی سی کٹیا میں رہتی ہیں۔ ان کے شوہر کا انتقال ہوچکا ہے۔ بیٹا نابینا ہے اور بھیک مانگتا ہے۔
فرسٹ ہیلپ خدمت گروپ کی جانب سے غربا میں راشن تقسیم ان کے گھر میں کمانے والا کوئی نہیں ہے۔ ایسے میں یہ لوگ ہمیں ہر مہینے گھر کا سامان اناج راشن دے جاتے ہیں۔ اس سے ہمارا گزارہ ہوتا ہے۔ اس لیے ہم بے حد خوش ہیں اور ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
خدمت خلق کا یہ کام واقعی قابل تعریف ہے اور یہ لوگ آنے والے دنوں میں اور بھی زیادہ عوام کی خدمت کرنے کو تیار ہیں، اس قسم کی بھی بات انہوں نے کہی ہے۔
فرسٹ ہیلپ خدمت گروپ کی جانب سے غربا میں راشن تقسیم