احمدآباد:ریاست گجرات کے احمد آباد کے جوہا پورا کے برف کی فیکٹری کے پاس غفور جھگی بستیوں میں رہنے والے لوگوں نے ای ٹی وی بھارت نمائندہ روشن آرا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 30 سالوں سے ہم غفور بستی میں رہتے ہیں۔ اس بستی میں تین سو سے زائد جھگیوں میں لوگ رہتے ہیں۔ 500 سے زیادہ لوگ جھوپڑ پٹیوں میں زندگی گزار رہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ہم لوگ اصل میں راجستھان سے ہے اور میراثی ہے ہم لوگ گانا بجا کر بھیک مانگ کر اور چھوٹی موٹی مزدوری کر کے اپنا پیٹ پال رہے ہیں بارش میں ہماری بہت زیادہ خراب حالت ہو جاتی ہے ابھی بارش ہو رہی ہے۔بارش میں ہم بھیک کر کھانا بناتے ہیں ہمارا کھانا بنانا مشکل ہو جاتا ہے۔ ہماری چھتوں سے پانی ٹپکتا ہے۔ پورے گھر میں پانی بھر جاتا ہے۔ ہمارے کچی لکڑیوں کی جھوپڑیاں ہیں جس میں ہم زندگی گزار رہے ہیں۔ ہمارا اٹھنا بیٹھنا سونا بہت ہی محال ہو جاتا ہے یہاں پر پانی بہت زیادہ بھر جاتا ہے۔بارش کے موسم کے علاوہ بھی ہم بہت زیادہ پریشانی میں جیتے ہیں کیونکہ یہاں پہ پانی نہیں ملتا۔
ان کا کہنا ہے کہ ہمارے لیے گٹر کی سہولیات نہیں ہیں ہمارے علاقے میں سرکار نل نہیں لگائے گئے ہیں کسی طرح کی بنیادی سہولیات فراہم کی گئی ہے الیکشن آتا ہے جب گاڑی بھر بھر کے یہاں سے ووٹ ڈالنے لوگ جاتے ہیں اور الیکشن کے وقت میں بہت سارے نیتا ہم سے ووٹ مانگنے اتے ہیں لیکن ہمیں اب تک کسی بھی طرح کی بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے لیے انہوں نے کچھ نہیں کیا ہے سوچھ بھارت کی بات ہوتی ہے لیکن ہمارے یہاں ڈمپنگ سائیڈ بھی بنا دی گئی ہے بہت ہی اس پاس میں گندگی ہے لیکن اس کا نکال بھی نہیں کیا جاتا ہے۔