احمدآباد:گجرات اسمبلی انتخابات 2022 میں حکمراں جماعت بی جے پی نے 156 سیٹوں پر شاندار جیت درج کرتے ہوئے ساتویں مرتبہ حکومت بنانے جا رہی ہے۔کانگریس کی کارکردگی مایوس کن رہی لیکن سب سے حیرت کی بات یہ ہے کہ اس مرتبہ صرف ایک ہی مسلم امیدوارہی گجرات اسمبلی میں پہنچنے میں کامیاب رہا ہے۔2017 میں گجرات اسمبلی میں تہن مسلم رکن اسمبلی تھے ۔Political Analysts On Congress Defeat In Gujarat Assembly Elections 2022
سیاسی تجزیہ کار اکرام بیگ مرزا نے کہاکہ اس بار اسمبلی انتخابات میں کانگریس کی کارکردگی انتہائی مایوس کن رہی ۔کیونکہ کانگریس کو جس طرح سے محنت کرنی چاہیے تھی اس نہیں کی.اس بار گجرات اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی نہیں بلکہ نریندر مودی کی جیت بتائی جا رہی ہے۔ نریندر مودی کے نام پر پر لوگوں نے ووٹ دیئے ۔
انہوں نے کہاکہ بی جے پی کو سبقت حاصل ہوئی ہے لیکن کانگریس کا معاملہ ایسا ہے کہ لوگ کانگریس کو جیتے ہوئے دیکھنا چاہتے ہیں لیکن پارٹی کی جانب سے ایسا کچھ نہیں کیا جاتا ہے جس سے ان کی سیٹوں میں اضافہ ہو سکے۔ 2004 کے بعد سے کانگریس کی کارکردگی میں تسلسل آئی ہی نہیں ۔2017 میں کانگریس کو 77 سیٹز ملیں لیکن اس مرتبہ اسے بیس سے بھی کم سیٹیں ملیں ۔یہ ایک مسئلہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Gujarat Assembly Election Result گجرات میں کانگریس کے مسلم امیدواروں کی شکست کے اسباب کیا ہیں؟
ان کا کہنا ہے کہ 2017 میں کانگریس کے تین مسلم امیدوار کامیاب ہوئے لیکن اس مرتبہ عمران کھڑوالا کی شکل میں ایک ہی کامیابی ملی۔کانگریس کو زمینی سطح پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔اس سے انہیں کچھ فائدہ ہوسکتا ہے۔