کورونا وائرس کے بحران کے درمیان احمدآباد میں بھگوان جگن ناتھ کی رتھ یاترا 23 جون کو اشاڑی بیچ کے دن نکلنے والی ہے۔ لیکن اس بار بنا بھکت کے بھگوان جگن ناتھ کی رتھ یاترا نکلے گی جس میں صرف بھگوان جگن ناتھ بہن سوبھدرا اور ان کے بھائی کا رتھ شامل ہوگا۔ اس رتھ یاترا میں شامل ہونے کے لئے اب تک کسی گاڑی کو پرمیشن نہیں دی گئی ہیں۔
کورونا کے قہر کی وجہ سے احمد آباد کے جمال پور علاقے سے نکلنے والی بھگوان جگن ناتھ کی رتھ یاترا کو لے کر سسپینس برقرار ہے مندر کے ٹرسٹیوں نے ریاستی حکومت کی منظوری کے بنا 23 جون کو 143 ویں رتھ یاترا نکالنے کا اعلان کیا تھا لیکن اب تک پولیس نے اس رتھ یاترا کو نکالنے کی منظوری نہیں دی ہے۔