اردو

urdu

ETV Bharat / state

احمدآبادلاک ڈاؤن: گھر سے باہر نکلنے والوں پر پولیس کی کاروائی - گجرات کی خبر

کورونا وائرس سے بچنے کے لیے بھارت کے متعدد ریاستوں میں لاک ڈوؤن اور دفعہ 144 نافذ کیا گیا ہے۔ اس کے باوجود گھر سے باہر نکلنے والوں کی تعداد کم ہوتی نظر نہیں آرہی ہے۔ عوام کو روکنے کے لیے پولیس اور انتظامیہ سخت کاروائی کر رہی ہے۔

police crackdown on exits despite lockdown in gujrat
لاک ڈاؤن کے باوجود گھر سے باہر نکلنے والوں پر پولیس کی کاروائی

By

Published : Mar 24, 2020, 7:59 PM IST

بھارت سمیت پوری دنیا میں کورونا وائرس تیزی سے پھیلتا جا رہا ہے اور ہر روز کورونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ ہوتا نظر آرہا ہے۔ ایسے میں بھارت کی متعدد ریاستوں میں اس وباء سے بچنے کے لیے لاک ڈوؤن اور دفعہ 144 نافذ کیا گیا ہے۔ اس کے باوجود گھر سے باہر نکلنے والوں کی تعداد کم ہوتی نظر نہیں آرہی ہے۔ عوام کو روکنے کے لیے پولیس اور انتظامیہ سخت کاروائی کر رہی ہے۔

لاک ڈاؤن کے باوجود گھر سے باہر نکلنے والوں پر پولیس کی کاروائی

پوری دنیا میں خوف و ہراس پھیلانے والا کورونا وائرس گجرات میں بھی تیزی سے بڑھتا جا رہا ہے اور ہر روز کورونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ ہوتا نظر آرہا ہے۔ اب تک گجرات میں کورونا وائرس کے 33 مثبت کیسیز ہو چکے ہیں۔ اسی وجہ سے گجرات پوری طرح لاک ڈاؤن کر دیا گیا ہے اور تمام ریاست کی سرحدیں بھی سیل کر دی گئی ہیں تاہم دفعہ 144 بھی نافذ ہو چکی ہے۔ اتنی سختی کے باوجود بھی لوگ راستوں میں کھلے عام گھومتے نظر آرہے ہیں۔ ایسے میں لوگوں کو پولیس سمجھا رہی ہے تو وہیں کئی جگہوں پر پولیس نے قانونی کاروائی بھی کی ہے۔

لاک ڈاؤن کے باوجود گھر سے باہر نکلنے والوں پر پولیس کی کاروائی

لاک ڈاؤن کے دوران باہر نکلنے والے لوگوں کو پولیس نے اچھا سبق سکھاتے ہوئے ان کے گلے میں ایک پوسٹ ٹانگ دیا تو کہیں ہاتھوں میں ایک پمفلیٹ دیا۔ جس میں لکھا ہے کہ 'میں سماج کا دشمن ہوں میں گھر میں نہیں رہوں گا' 'میں سماج کا دشمن ہوں میں بنا کام کے باہر گھومونگا' 'میں سماج کا دشمن ہوں میں منہ پر ماسک نہیں لگاؤں گا'۔

لاک ڈاؤن کے باوجود گھر سے باہر نکلنے والوں پر پولیس کی کاروائی

سورت اور راجکوٹ میں اسی طرح کے پوسٹ پولس کے سبق سکھائے ہوئے فوٹوز شوسیل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوتے نظر آرہے ہیں۔ اس کے علاوہ پولیس نے کئی لوگوں کو باہر نکلنے سے منع کرتے ہوئے سمجھایا تو کہیں بلا وجہ بائک پر گھومنے والوں کا پیچھا کر ڈنڈے بھی برسائے۔ دوسری جانب لوگوں کو مرغا بنایا اور اٹھک بیٹھک بھی کرایا۔

لاک ڈاؤن کے باوجود گھر سے باہر نکلنے والوں پر پولیس کی کاروائی

ملک بھر میں جنتا کرفیو کی عوام نے حمایت کی لیکن دوسرے دن سب بھول کر باہر نکلنے لگے۔ ایسے میں اب پولیس ہر طرح سے لوگوں کو باہر نکلنے سے روکنے کے لیے قانونی کاروائی بھی کر رہی ہے اور نئے نئے طریقے سے سبق بھی سکھا رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details