وزیر اعظم نریندر مودی جمعہ کو گجرات میں سومناتھ سے متعلق تین اہم منصوبوں کا افتتاح کریں گے۔اس کے ساتھ وزیر اعظم ماں پاروتی مندر کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔وزیر داخلہ امیت شاہ بھی اس ورچول پروگرام میں مودی کے ساتھ شامل ہوں گے۔
وزیر اعظم مودی سومناتھ ٹرسٹ کے چیئرمین بھی ہیں اور مسٹر شاہ ٹرسٹ کے رکن بھی ہیں۔ پہلے صدر ڈاکٹر راجندر پرساد نے 11 مئی 1951 کو سومناتھ مندر کی تقدیس کی تھی۔
وزیراعظم جن تین اسکیموں کا آغاز کریں گے ان میں سب سے اہم اسکیم 'سمندر درشن پتھ' ہے۔ یہ 'پرومینید' تقریبا 47 کروڑ روپے کی لاگت سے بنایا گیا ہے۔ تقریبا ڈیڑھ کلو میٹر طویل اور 27 فٹ چوڑے اس سمندر درشن پتھ کے ساتھ منسلک دیوار پر بھگوان شیو کی زندگی سے متعلق تصاویر بنائی گئی ہیں۔
یہ اسکیم مرکزی وزارت سیاحت کی تیرتھ یاتریوں کی بحالی اور ادھیاتمک ورثہ مہم کے تحت پرساد اسکیم کے طور پر مکمل کی گئی ہے۔ اس کے ساتھ وزیراعظم ایک نمائش ہال کا افتتاح بھی کریں گے۔